Posts

Showing posts with the label Ziabetis control Kejiye

Ziabetis control Kejiye, Dr. Saleem Farooqui, Health, Medicine, Diabetes, ذیابیطس کنٹرول کیجئے, ڈاکٹر سلیم فاروقی, صحت, طب,

Image
    Ziabetis control Kejiye, Dr. Saleem Farooqui, Health, Medicine, Diabetes, ذیابیطس کنٹرول کیجئے, ڈاکٹر سلیم فاروقی, صحت, طب,  تمام حمد و ثناء کے لائق ہے وہ رب کریم جس نے انسان کو ان علوم سے بہرہ ور کیا جن سے وہ یکسر نابلد تھا اور تمام عقیدتوں اور محبتوں کا مرجع ہیں وہ دانائے ختم الرسل ﷺ جن کی بدولت ہمیں خدا شناسی، کائنات شناسی اور خود شناسی کی دولت میسر آئی ہے۔ مجھے بطور معالج (فیملے فزیشن) میڈیکل پریکٹس کرتے ہوئے نصف صدی گذر چکی ہے اور میں نے لاکھوں مریضوں کے مختلف امراض کی تشخیص و علاج میں اپنی زندگی کے شب و روز بسر کیے ہیں ۔ کئی ایک بیماریوں کے بارے میں میری خصوصی توجہ، ماہرانہ نگہداشت اور تحقیق بروئے کار رہی ہے۔ ان بیماریوں میں ذیابیطس سر فہرست ہے۔ اس بیماری میں مبتلا ہزاروں مریضوں کے معائنے، ان کے طرز زندگی، خاندی حالات، رہن سہن، عادات اور خوراک پر غور و خوض کیا ہے۔ مرض کے متعلق ان کے توہمات، خدشات اور سوالات سن کر ان کی تسلی و تشفی کرتا رہا ۔ اس بیماری کی ماہیت، اسباب، علامات، انسانی جسم و ذہن پر اس کے اثرات اور ان کی پیچیدگیوں اور انہیں کنٹرول کرنے کے مختلف طریقوں پر سر دھنت