Posts

Showing posts with the label Raza Ali Abidi

Jarneli Sarak, Raza Ali Abidi, Documentary, جرنیلی سڑک, دستاویز, رضا علی عابدی،

Image
  بی بی سی اردو سے نشر ہونے والے رضاعلی عابدی کے پروگرام ’کتب خانہ‘ پر مبنی کتاب ’کتابیں اپنے آبا کی‘ کو دانشوروں اور ادیبوں نے ایک بے بہا کتاب قرار دیا ہے۔   تقریب کے صدر جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پیر زادہ قاسم کا کہنا تھا کہ ’ رضا علی عابدی کی کتاب جنھیں مل گئی ہے ان کے ہاتھ ایک خزانہ آ گیا ہے کیونکہ جیسے مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ہوتا ہے ویسے ہی انسانوں میں بھی ہوتا ہے، ایک طرف تیرہ کتابیں ہیں اور دوسری طرف رضا علی عابدی کی ذات جو انسانوں میں ویلیو ایڈیشن کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہیں۔ ‘   وہ منگل کو پاکستان آرٹس کونسل کراچی میں رضا علی عابدی کی کتاب ’ کتابیں اپنے آبا کی‘ کی پُر ہجوم تقریبِ اجرا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب سے ان کے علاوہ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، خود رضا علی عابدی، سحر انصاری، شکیل عادل زادہ، ڈاکٹر جعفر احمد اور عقیل عباس جعفری نے بالترتیب خطاب کیا۔ جب کہ تقریب کی میزبانی کے فرائض وسعت اللہ خان نے انجام دیے۔   ان کا کہنا تھا کہ اس معاشرے میں جو لوگ ماضی کی یاد دلا رہے ہیں اور مستقبل کے لیے امید افزا اشارے دے رہے ہیں وہ یقیناً قابل ستائش ہیں۔