Posts

Showing posts with the label Man-o-Salwa

Man-o-Salwa, Umera Ahmad, Novel, من و سلوی, عمیرہ احمد, ناول,

Image
 Man-o-Salwa,  Umera Ahmad , Novel, من و سلوی,  عمیرہ احمد , ناول, کیا صرف ایک شخص کے مادہ پرست ہونے سے پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے؟ اگر آپ کا جواب "نہیں" ہے تو یہ کتاب آپ کیلئے ہے! یہ ناول میرے عمیرہ احمد کے قلم سے لکھے گئے پسندیدہ ترین ناولوں میں سے ایک ہے۔۔۔ اور مجھے یاد ہے جب میری سہیلیوں نے مجھے یہ ناول تحفے میں دیا تو میں پھولے نہیں سما رہی تھی۔ آخر کو کسی کتابی کیڑے کو کتاب تحفے میں ملے تو وہ زمین پہ ٹھہرتا ہے کیا؟ خیر، اس ناول نے جتنا چونکایا اس سے کہیں زیادہ سکھایا بھی۔ یعنی نہ صرف اس کی کہانی لاجواب تھی بلکہ اس میں کئی life lessons بھی تھے۔ خلاصہ: یہ کہانی ایک غریب خاندان کی پاکدامن، باکردار اور باحیا لڑکی، زینب ضیاء کی ہے جس کے باپ نے اسے کم مگر حلال کمائی پر پالا۔ زینب کا منگیتر، شیراز، جس سے وہ پے پناہ محبت کرتی ہے اور جو کہ کہانی کے ایک مرکزی کردار کی حیثیت رکھتا ہے، خاندان کا سب سے ہونہار لڑکا ہے۔ وہ ہمیشہ پیسوں کو رشتوں پر ترجیح دینے کا عادی ہے۔ مگر جب تک یہ حقیقت زینب پر عیاں ہوتی ہے تب تک خاصی دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ شیراز پیسے کیلئے زینب کو چھوڑ تو دیت