Posts

Showing posts with the label Hakim Syed Nemat Ali

6 Nabzain Kul Amraz, Medicine, Hakim Syed Nemat Ali, چھ نبضیں کل امراض, طب, حکیم سید نعمت علی,

Image
     6 Nabzain Kul Amraz, Medicine, Hakim Syed Nemat Ali, چھ نبضیں کل امراض, طب, حکیم سید نعمت علی,  ابتدائی شکر ہے رب کائنات کا جس نے طب کا موضوع سمجھنے کے لئے ایک ایسی ہستی کو دنیا میں بھیجا جنہوں نے طب کو نکھار دیا اور طب یونانی کو قانون قدرت سے جوڑ کر سمجھایا، اس ہستی کا نام حضرت دوست محمد صابر ملتانی رحمۃ اللہ علیہ ہے انہوں نے طب کی اس ڈگمگاتی کشتی کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا اور ان گنت مشکلات کا سامنا کیا۔ طب یونانی کو نئے انداز میں روشناس کرایا تو طب یونانی کے حکماء ہجوم در ہجوم ساتھ مل گئے اور طب کے فلک پر ہزاروں ستارے چمکنے لگے اور قانون فطرت کے کرنیں ہر سمت پھیلنی شروع ہوئیں ہر حکیم اس کا سمجھنا اپنی ضرورت محسوس کرنے لگا بندہ نے بھی 1996 میں طب میں قدر رکھا اور شفیق اساتذہ کرام سے مستفید ہوا پھر سیکھنے کے ساتھ سکھانے کا بھی ذوق پیدا ہوا پھر مختلف شہروں کے حکماء متعارف ہوئے صادق آباد کے حکماء کا ذوق قابل ستائش تھا، پھر لاہور کا سفر صابر شاہیں فاؤئنڈیشن چوک یتیم خانہ سے شروع ہوا۔    تربیتی ماہانہ اجلاس میں میری حوصلہ افزائی کرنے والے شفقت اور محبت کے پیکر استاذ الحکماء مح