Posts

Showing posts with the label Hakim Rafique Hijazi

Kanz-ul-Elaj, Hakim Rafique Hijazi, Health, Medicine, کنزالعلاج, حکیم رفیق حجازی, طب, صحت,

Image
 Kanz-ul-Elaj, Hakim Rafique Hijazi, Health, Medicine, کنزالعلاج, حکیم رفیق حجازی, طب, صحت,  کنز العلاج میری رائے میں اطباء کے لئے بہت مفید ہے۔ حکیم محمد رفیق حجازی صاحب کا تعلق طب سے ہے اور وہ ایک طویل عرصے سے عملی طور پر مریضوں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں اس طرح انہوں نے اپنے علم اور تجربے کی بنا پر کنز العلاج تالیف کی ہے۔ اس میں سر سے پاؤں تک تمام انسانی جسمانی بیماریوں کے طبی اور ڈاکٹری نام ، تعریف، ماہیت ، اسباب ، علامات ، تشخیص اور علاج وغیرہ درج کئے ہین کتاب کی تالیف میں انہوں نے جگہ جگہ اپنے طبی تجربے سے بھی فائدہ اٹھایا ہے اس کتاب کے 18 ایڈیشن طبع ہو چکے ہیں اور اب 19 واں ایڈیشن شائع کیا گیا ہے۔ اسے بھی کتاب کی مقبولیت ہی سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ کتاب طبی معالجین کے لئے تالیف کی گئی ہے مگر اس سے عام آدمی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔  مطالعہ کریں

Israri Mujarrabat, Hakim Rafique Hijazi, Medicine, اسراری مجربات, ھکیم رفیق حجازی, طب,

Image
 Israri Mujarrabat, Hakim Rafique Hijazi, Medicine, اسراری مجربات, ھکیم رفیق حجازی,  طب,  شمس الاطباء حکیم محمد رفیق حجازی کی ذات گرامی طبی دنیا میں محتاج تعارف نہیں ہے قبلہ حجازی صاحب کی تمام طبی تصانیف ملک میں شہرت دوام حاصل کر چکی ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کے ہاتھ میں مریضوں کو شفاء دینے لئے مسیحائی اثر عطا فرمایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا مطب ضلع لائل پور میں مشہور و معروف ہے۔ اور مطب میں ہر وقت مریضوں کو جمگھٹا لگا رہتا ہے علاوہ ازیں ہر روز ملک کے دور دراز علاقوں سے بھی مریض آکر مستفید ہوتے ہیں۔ اور اس وجہ سے اللہ تعالی کے فضل و کرم  سے اپنے علاقہ اور شہر میں قبلہ حجازی صاحب کو بڑی عزت و احترام حاصل ہے ۔ اور  ٹاؤن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوام کی انتہائی خلوص سے خدت میں مصروف ہیں۔ نیز ملک کے اکثر اطباء حجازی صاحب سے جب ملاقات کے لئے آتے ہیں تو مجرب نسخہ جات کے حصول کا اثرار کرتے ہیں اور بذریعہ ڈاک بھی مطالبہ کرتے ہیں اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ادارہ رہنمائے زندگی نے قبلہ حجازی صاحب  سے مطب میں استعمال ہونے والے تمام نسخہ جات کو شائع کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے اور اب آپ کے مطب کے تم