Posts

Showing posts with the label Corona Virus - Islami Talimat or Jadeed Masail

Corona Virus - Islami Talimat or Jadeed Masail, Mufti Amanat Ali Qasmi, Islamic jurisprudence, فقہ, مفتی امانت علی قاسمی,کرونا وائرس، اسلامی تعلیمات اور جدید فقہی مسائل

Image
  اس وقت عالمی سطح پر کرونا وائرس کی دہشت ہے ،اس وائرس کا آغاز چین سے ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے لوگ اس کی لپیٹ میں آگئے، اور موت کا لقمہ تربن گئے ،چین کے علاوہ اٹلی ،ایران اور دوسرے ملکوں میں اس سے متأثرین کی تعداد ہزار وں میں ہے قریب ۱۴۰ / ممالک میں اس کے متاثرین پائے جارہے ہیں اور ہندوستان میں بھی اس وائرس سے متاثرین کی تعداد سو سے متجاوز ہوچکی ہے اور کئی اموات بھی اس سے واقع ہوچکی ہیں ،ہندوستان میں اس کی تعداد او ربھی زائد ہوسکتی ہے اس لیے کہ ڈیرھ ارب والے ملک میں وسائل کی بہت کمی ہے؛ اس لیے اس کی تعداد کا صحیح اندازا لگانا مشکل ہے ۔تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے کہ یہ ایک وبائی مرض ہے جس نے پوری دینا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہ وائرس کسی مذموم مقاصد کے لیے چھوڑا بھی جاسکتا ہے جیسا کہ خود چین امریکہ پر اس کا الزام عائد کیا ہے تاہم اس وقت یہ ہماری بحث کا موضوع نہیں ہے۔ بیماری متعدی ہوتی ہے ڈاکٹروں کی تحقیق یہ ہے کہ یہ بیماری متعدی ہوتی ہے اور اس کے کچھ علامات ہیں جس سے یہ بیماری دوسروں میں منتقل ہوسکتی ہے ۔یہ مسئلہ اسلامی شریعت کے خلاف نہیں ہے۔جہاں تک اس حدیث