Posts

Showing posts with the label Baba Abdul Karim Gujrati

Hikmat ke Mufeed Totkay, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, حکمت کے مفید ٹوٹکے, بابا عبد الحکیم گجراتی, طب,

Image
  Hikmat ke Mufeed Totkay, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, حکمت کے مفید ٹوٹکے,  بابا عبد الحکیم گجراتی, طب, ہزار ہزار شکر اس ذات کریم و رحیم کا جس نے ہمیں انسان پیدا کر کے اشرف المخلوقات کا اعزاز بخشا۔ اور ہماری تخلیق اس مٹی سے کی جو ان گنت مخلوق کے علاوہ شجر و حجر کی ماں ہے۔ اس مٹی سے پیدا ہونے والی ہر چیز آکر مٹی ہی ہو جاتی ہے۔ اس مٹی مین ایک یہ بھی وصف ہے کہ وہ ہمارے ہر دکھ کا علاج ہے    اس مین پودے اگتے ہیں جو انسانی اور حیوانی بیماریوں کے علاج بھی ہیں۔ سونا، چاندی، تانبہ، لوہا اور دیگر دھاتیں جہاں دوسری ضروریات کو پورا کرتی ہیں وہاں یہ چیزیں ہمارے دکھ درد اور بیماری کے لئے علاج بن کر ہم پر خدائے کریم کا احسان ظاہر کر کے  اس کی خدائی اور حقیقت کا ثبوت بھی بہم پہنچاتی ہین۔ ہر وہ چیز جو زمین میں موجود ہے بیکار نہیں بلکہ ہمارے کام کی چیز ہے۔ اسی لئے قرآن میں ارشاد فرمایا کہ تم زمین کا آپریشن کرو ہم نے تمہارے لئے اس میں روزی اور بیش  بہا خزانے رکھے ہیں۔ Download

Akseer-e-Ajmali, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, اکسیر اجملی, بابا عبد الکریم گجراتی, طب,

Image
 Akseer-e-Ajmali, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, اکسیر اجملی, بابا عبد الکریم گجراتی, طب,  اکسیر اجملی عرف امرت دھارا یا حکمت کی تھیلی وہ چالیس سالہ آزمودہ مرکب کئی امراض کے لئے شافی ثابت ہو چکا ہے۔ مصنف: بابا عبد الکریم گجراتی ، ناشرین: ملک سراج الدین اینڈ سنز، پبلشرز، 48- سی لوئر مال، لاہور۔ حکیم اعظم فخر حکمت، عالی جناب حکیم محمد اجمل خان صاحب مرحوم کے بیاض کا ایک نایاب تحفہ:  مشک کافور 5 تولے، ست پودینہ 5 تولے، ست اجوائن 5 تولے، روغن الائچی 5 تولے، ٹنکچر کارڈے مم کو 10 چھٹانک، مندرجہ بالا تمام اجزاء کو ایک صاف بوتل میں ڈال دیں اور کارک لگا کر بوتل دھوپ میں رکھیں۔ یہاں تک کہ تمام اجزاء یک جان ہو جائیں۔ نسخہ اکسیر اجملی تیار ہوگیا۔ حسب ھدایت اکسیر اجملی ضرورت اور بیماری کے مطابق استعمال کریں۔ اشتہاری لوگ اور مجمع لگانے والے اسی مرکب میں رنگ ملا کر اور مختلف ناموں سے چھوٹی چھوٹی شیشیوں میں بند کر کے  شہر بہ شہر فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کی ترکیب استعمال نہایت آسان الفاظ میں کئی امراض کے لئے اس کتاب میں درج ہے۔ Download