Posts

Showing posts with the label Abdul Wadood

Ashrah-ul-Adwiya, Kulyat-e-Adwiya, Abdul Wadood, Medicine, اشراح الادویہ, عبد الودود, طب,

Image
Ashrah-ul-Adwiya, Kulyat-e-Adwiya, Abdul Wadood, Medicine, اشراح الادویہ, عبد الودود, طب, علوم وفنون اور انکے مبادیات کو بخوبی سمجھنے کے لئے ان کے بنیادی اصول و ضوابط و اصطلاحات کا علم بالخصوص اصطلاحات کے نہ صرف لغوی معنی بلکہ اصطلاحی مفاہیم کاجاننا لازم ہے۔ کیونکہ علوم و فنون کا بیشتر دارومدار اصطلاحات پر ہی ہوتا ہے۔ طب یونانی سب سے پہلی، باقاعدہ اور منظم طب ہے جس کی ایک طویل اور رنگین داستان ہے۔ اسکی ایجاد یونان میں ہوئی۔ بقراط سے قبل طب، جادو ٹونہ کا مجموعہ تھی لیکن یہ بقراط تھا جس نے اسے ماوراء فطرت نظریات سے نکال کر سائنسی نظریہ عطا کیا اور اس کی بنیاد اخطلاط و مزاج پر رکھی۔ یونان سے نکل کر یہ عرب اور ایران میں پھیلی اور بالآخر ہندستان میں آکر ٹھہر گئی۔ کیات، معالجات اور علم الادویہ اسکی اہم شاخیں ہیں۔   علم الادویہ طب یونانی کا ایک بہت اہم اور بنیادی شعبہ رہا ہے اور اس سے متعلق قوانین کے سلسلے میں اطباع نے اپنی بہترین کوششیں صرف کرتے ہوئے نہ صرف رہنما اصول و ضوابط متعین کئے ہیں بلکہ ان پر مبنی بہترین کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔ جو طب کا قیمتی سرمایہ ہیں جن سے آج تک استفادہ کیا جا رہ