Posts

Showing posts with the label کنزالمرکبات

Kanz-ul-Murakkabat, Hakim Abdullah, Medicine, طب, حکیم عبد اللہ, کنزالمرکبات,

Image
 Kanz-ul-Murakkabat, Hakim Abdullah , Medicine, طب, حکیم عبد اللہ , کنزالمرکبات,  میرے طبی بھائیوں سے مخفی نہیں کہ قرابادین اور مرکب نسخہ جات کی کتب کیوں معرض تحریر میں لائی اور طبع کرائی جاتی ہیں۔ اس کی ضرورت کو بیان کرنے کے لئے خامہ فرسائی کرنا تحصیل حاصل کے ہم معنی معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ قرابادین اعظم و اکمل، قرابا دین قادری۔ قرابا دین نجم الغنی، قرابا دین شفائی، قرابا دین ذکائی، قرابا دین احسانی۔ وغیرہ وغیرہ کی تالیف کا سلسلہ طویل بذات خود اس کی ضرورت و اہمیت کی صاف اور کھلی ہوئی دلیل ہے۔  گو مذکورہ بالا کتابوں کے مصنفین(رحمہم اللہ اجمعین) کی ان تھک محنتوں اور فیاضیوں نے ایک حد تک اس ضرورت کو پورا کر دیا تھا۔ مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ زمانہ عنقریب ایک ایسا رنگ بدلنے والا ہے جس میں غرباء اور عوام کی نزاکت پسند و لطافت خواہ طبائع از منہ ۔۔۔۔۔قدیمہ کے امراء و خواص Download