Posts

Showing posts with the label چاند سے پہلے

Chand Se Pehle, Umera Ahmad, Novel, چاند سے پہلے, عمیرہ احمد, ناول,

Image
 Chand Se Pehle, Umera Ahmad , Novel, چاند سے پہلے, عمیرہ احمد , ناول, اسد اور روشی ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے ناشتہ کر رہے ہیں۔ اس بڑے انہماک سے سلائس پر مکھن لگا رہا ہے۔ جبکہ روشی اپنے کپ میں چائے ڈالتے ہوئے کنکھیوں سے اس کو دیکھ رہی ہےہوں جیسے کچھ کہنے کے لئے پر تول رہی ہو۔پھر جیسے وہ کسی فیصلے پر پہنچتے ہوئے کہتی ہے۔ روشی : وہ ۔۔۔۔ وہ اسد مجھے تم سے کچھ کہنا ہے۔ اسد  : (اطمینان سے) تو اس میں اطلاع دینے والی کون سی بات ہے ۔ کہو۔ روشی : (الجھ کر) میں شادی کے بعد اتنے دن سے تم سے یہ بات کرنا چاہتی تھی۔ اسد : (مسکراتے ہوئے) اتنے دن ۔۔۔۔۔۔؟ صرف سات دن ہی تو ہوئے ہیں ہماری شادی کو۔ روشی :میں نے تم سے ایک جھوٹ بولا تھا۔ اسد (چونک کر) کسا جھوٹ؟ روشی: پہلے تم وعدہ کرو ۔۔۔۔۔۔ تم ناراض نہی ہو گے۔ اسد: (بے حد تشویش سے) کوئی ایسی بات ہے جس پر میں ناراض ہو سکتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔؟ روشی : ہونا تو نہیں چاہئے۔۔۔۔۔۔ مگر ہاں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسد: (جیسے کرنٹ کھا کر) تمہاری امی یہاں رہنے کے لئے آرہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔؟ روشی : (غصے سے) میری ممی کے یہاں آکر رہنے سے تم ناراض ہو گے۔ ۔۔۔۔۔؟ اسد: (ایک دم مسکرا کرپھر آخری جملہ سنجیدگ