Posts

Showing posts with the label مشاہدات حرم

Mushahidat-e-Haram by Amin Ahsan Islahi - مشاہدات حرم از امین احسن اصلاحی

Image
 Mushahidat-e-Haram by Amin Ahsan Islahi - مشاہدات حرم از امین احسن اصلاحی ۱۹۵۸ ء میں مولانا امین احسن اصلاحی نے حج ادا کرنے کے لیے سفر کیا ۔ تقریباً تین ماہ کے اس سفر میں جو کچھ آپ کے مشاہدے میں آیا ،آپ نے اسے ''مشاہداتِ حرم'' کے نام سے صفحہء قرطاس پر رقم کر دیا ۔ محض زیبِ داستان کے لیے سفر نامہ لکھنا مولانا کے مزاج کا حصہ نہ تھا ۔ جیسا کہ انھوں نے اپنی تمہیدی گفتگو میں لکھا ہے کہ ان کا سفر نامہ لکھنے کا کوئی ارادہ نہ تھا ،لیکن دورانِ حج میں انھوں نے حجاج کے ذہنوں میں حج سے متعلق الجھے ہوئے سوالات کی چبھن محسوس کی ، جنھیں مولانا کے نزدیک سلجھانا ضروری تھا ۔ دوسری طرف حکومتوں کی دفتری پابندیوں کی و جہ سے لوگ پریشان تھے جن کی اصلاح کی طرف ان کی توجہ مبذول کرانا ضروری تھا ۔ اور تیسرے حجازِ مقدس میں مادی ترقی کے ساتھ تہذیبِ مغرب کے سرعت سے پھیلتے ہوئے اثرات نے انھیں بے چین کر دیا ۔ ان وجوہ کی بنا پر مولانا اصلاحی نے سفرنامہ لکھنا ضروری سمجھا ۔ مولانا اصلاحی کا یہ سفر ایک طالبِ صادق کا سفر ہے جو طالب و مطلوب کے رشتے کو تلاش کر کے اس سے پیمانِ وفا باندھنے کی فکر میں س