Posts

Showing posts with the label راہ رواں

Rahe Rawan, Bano Qudsia, Novel, راہ رواں, بانو قدسیہ, ناول,

Image
 Rahe Rawan, Bano Qudsia , Novel, راہ رواں, بانو قدسیہ , ناول, "راہ ِرواں"  صرف ایک راہ ہی نہیں  ایک مکمل شاہراہ ہے ۔زندگی کو جاننے کی ،رشتوں کو برتنے کی ،تعلقات کو سمجھنے کی ،بندھن کو پرکھنے کی ۔ یہ وہ داستان الف لیلٰی ہے جو پڑھنے والے کی اُس کے معیار،اُس کے مزاج پرآ کر تسکین کرتی ہے،چاہے کوئی تاریخ کا طالب ِعلم ہو یا محبت کے مدرسے کا طُفل ِمکتب اور یا پھر زندگی کے اسباق بار بار پڑھ کر اُکتا چکا ہو  ۔یہ کتاب ہر ایک کو ماں کی آغوش کی طرح اپنے دامن میں سمیٹ لیتی ہے۔ کتاب کے فنی اور ادبی محاسن سے قطع نظر اس کی خوشبو اتنی دل آویز ہے کہ اس پر بات کرنے کے لیے صفحات بھی کم پڑتے ہیں ۔ "راہ ِرواں" کے چیدہ چیدہ صفحات جو مجھے اس کے سحر سے باہر نہیں نکلنے دیتے تھے اب آپ کے ساتھ دوبارہ پڑھنا چاہتی ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کی مہک سے بجا طور پر مُستفید ہو سکیں۔ راہ رواں از بانو قدسیہ  سے  منتخب اقتباسات۔۔۔  پہلا صفحہ : 7 ۔۔۔۔  گھر سے گھر تک ( آغاز ِکتاب) ساتھ رہتے ہوئے بھی خاں صاحب ہر انسان کی طرح  میرے لیے  مانوس اجنبی تھے۔ میں انہیں کالج میں ملی ۔ پھر ہم نے گھر بسایا ۔ کر