Posts

Showing posts with the label دیر آید

Der Ayad, AG Josh, Poetry, دیر آید, اے جی جوش, شاعری,

Image
 Der Ayad, AG Josh , Poetry, دیر آید, اے جی جوش , شاعری,   حمد جب لیتا ہوں میں نام ترا مری صبح حسیں ہو جاتی ہے ہر سانس مہکنے لگتی ہے تابندہ جبیں ہو جاتی ہے جب صحن چمن میں جا کر میں کھلتی کلیوں کو دیکھتا ہوں مرے گرد و پیش کی ساری فضا فردوس بریں ہو جاتی ہے جو مانگتا ہوں ترے در سے وہ ملنے میں اگر کچھ دیر بھی ہو اٹھتے ہیں دعا کو ہاتھ جہاں تسکین وہیں ہو جاتی ہے سب بگڑے کام انسانوں کے بس تیرے کرم سے بنتے ہیں ہم آس لگا لیتے ہیں کہیں اور پوری کہیں ہو جاتی ہے مایوس تو ہوں دنیا سے مگر تری رحمت سے مایوس نہیں ترے ابر کرم سے اک پل میں شاداب زمیں ہو جاتی ہے ٹھکرا دیتا ہے اک پل میں وہ کون و مکاں کی دولت کو جب جوشؔ کسی کے دل میں لگن اللہ کی مکیں ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نعت تو مری زندگی ہے مری جان ہے مولا ہر شے تجھ پہ قربان ہے سارے نبیوں میں رتبہ ہے بالا ترا اور سب سے بڑا تو ہی انسان ہے تجھ کو پڑھ کر بسر زندگی ہم نے کی جس کے قاری ہیں ہم تو وہ قرآن ہے تو نے بخشش کی منزل دکھائی ہمیں ترا ممنون ہر اک مسلمان ہے تیرے روضے کی جالی کو جو چوم لے اس کے سب غم مٹیں میرا ایمان ہے سب نے مانا ہمیں تیرے در کا گدا