Posts

Showing posts with the label خواص دھنیا

Khawas-e-Dhania, Hakim Abdullah, Medicine, خواص دھنیا, حکیم عبد اللہ, طب, Coriander,

Image
 Khawas-e-Dhania, Hakim Abdullah , Medicine, خواص دھنیا, حکیم عبد الل ہ, طب, Coriander,   دھنیا سبز ایک مشہور معروف سبزی ہے جو ہمارے ہاں انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت ہوتی ہے۔ قدرت نےقیمت کے حساب سے جتنی صغیر رکھی ہے فوائد میں اتنی ہی کبیر ہے۔ دھنیا کشنیز کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے فارسی میں کنزیرہ اور کشنیز کہتے ہیں۔ بطور دوائی خوراک کشنیزخشک زیادہ سے زیادہ پندرہ گرام‘ دھنیا چالیس گرام تک اور پتوں کا پانی بیس گرام تک ایک وقت میں استعمال کیا جاتا ہے اس سے زیادہ نقصان کا باؑعث بنتا ہے۔خواتین سالن میں لذت اور خوشبو کے علاوہ سالن کو سبز دھنیا سے سجاتی ہیں‘ سلاد کا اہم اور مفید جز شمار ہوتا ہے۔ دھنیا سبز کی گھروں میں خصوصی طور پر چٹنی تیار ہوتی ہے جو روٹی کے ساتھ انتہائی رغبت کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ دھنیا سبز کی چٹنی میں ٹماٹر اور اناردانہ ملا کر استعمال کرنے سے جہاں ذائقہ میں اچھی ہوتی ہے وہاں امراض معدہ میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔ دھنیا سبز کے تخم جن کو خشک دھنیا یا کشنیز کہتے ہیں مصالحہ جات کے علاوہ ادویہ میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ دھنیا خشک بھی غذا کے علاوہ بے پناہ طبی فوائد