Posts

Showing posts with the label حکیم ظفر اللہ

Qanoon Mufrid Aza, Hakim Zafrullah, Medicine, قانون مفرد اعضاء, طب, حکیم ظفر اللہ,

Image
 Qanoon Mufrid Aza, Hakim Zafrullah, Medicine, قانون مفرد اعضاء, طب, حکیم ظفر اللہ,  علم الطب، تشخیص و علاج کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ بنی نوع انسان کی اپنی تاریخ۔ حکمت کے معنی ہیں دانائی اور الحکمت کو علم التشخیص و علاج کے معانی بھی غالبا اسی لئے پہنائے گئے ہیں کہ یہ ایک ایسی عقل اور دانائی ہے جو جسمانی و روھانی آزار، بگاڑ اور فساد صحت کے اسرار و اسباب تک بھی پہنچتی ہے اور پھر اس کی اصلاح اور درستی کی تدبیر بھی اختیار کرتی ہے۔ ہر علم اپنے ارتقاء کی منزلیں طے کرتے کرتے کہیں کا کہیں پہنچ گیا ہے۔ مثلا آج سے کچھ عرصہ پہلے صرف آواز کو محفوظ کر لینے اور پھر اسے جب جی چاہے سن لینے کو ایک محیر العقول کام یا ایجاد سمجھا جاتا تھا۔ جبکہ آج طویل فاصلے سلکی شعاعوں کی مدد سے غیر مرئی ارتباط کے وسیلے سے نہ صرف بولنے والے کی آواز ہی سنی جا سکتی ہے بلکہ اسے دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ آج سے کچھ عرصہ بعد اسی میدان میں اور کیا کیا حیران کن صورتیں سامنے آئیں گی؟ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ خوب سے خوب تر کی تلاش کا جذبہ ارضی و سماوی، فلکی و کائناتی ماحول میں نت نئے نئے عجائب وغرائب ظاہر کر رہا ہے اسرار منکشف