Posts

Showing posts with the label امام ابو حنیفہ، سوانح و افکار

Imam Abu Hanifa - Sawaneh wa Afkar, Mufti Amanat Ali Qasmi, Biography, امام ابو حنیفہ، سوانح و افکار, سیرت, مفتی امانت علی قاسمی,

Image
 Imam Abu Hanifa - Sawaneh wa Afkar, Mufti Amanat Ali Qasmi , Biography, امام ابو حنیفہ، سوانح و افکار, سیرت, مفتی امانت علی قاسمی ,   امام اعظم ابوحنیفہ کو اللہ تعالی نے بے پناہ فراست وذکاوت سے نوازا تھا، امام صاحب مشکل سے مشکل مسئلہ کواتنی آسانی سے حل فرماتے تھے کہ بڑے بڑے علم وفن کے تاجدار بھی حیران وششدر رہ جاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ وقت کے جبال العلم علماء اور فقہ وحدیث کے آفتاب وماہتاب نے آپ کی ذہانت، حاضر جوابی اور فراست وذکاوت کا اعتراف کیا ہے،اورنہ صرف آپ کے معتقدین؛ بلکہ معاصرین اور متعصبین نے بھی اس حقیقت کا اظہار کیا ہے۔   عبداللہ ابن مبارک فرماتے ہیں کہ میں نے کسی کو فہم وفرست میں ابوحنیفہ سے بڑھ کر نہیں پایا ہے،(تاریخ بغداد ۱۵/۴۵۹) آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر ابوحنیفہ کی عقل کو نصف اہل زمین کی عقل سے تولیں تو ابوحنیفہ کی عقل غالب آجائے گی (اخبار ابی حنیفہ واصحابہ ۱/۹۱) ہارون رشید نے جب امام صاحب کے بارے میں سنا تو فرمایا کہ ابو حنیفہ اپنے دل کی آنکھوں سے وہ چیز دیکھ لیتے ہیں جو ہم اپنے سر کی آنکھوں سے نہیں دیکھ پاتے ہیں (تاریخ بغداد ۱۶/ ۳۶۹) یزید بن ہارون کہتے ہیں میں بہت سے