Posts

Showing posts with the label آسامی بنگالی طلسمی راز

Asami Bangali Talismi Raaz, آسامی بنگالی طلسمی راز, طب, Medicine, پیارے لال شرما, Piyare Lal Sharma,

Image
 Asami Bangali Talismi Raaz, آسامی بنگالی طلسمی راز, طب, Medicine, پیارے لال شرما, Piyare Lal Sharma,  کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آج کل اشتہار بازی کا بازار کیوں گرم ہے؟ جس اخبار یا رسالہ کو اٹھا کر دیکھو قوت باہ، نامردی وغیرہ کی ادویات سے بھرا ہو ملتا ہے۔ معمولی پڑھا لکھا آدمی بھی دو چار نسخے ادھر ادھر سے جمع کر کے حکیم حاذق، ڈاکٹر وید بن بیٹھتا ہے۔ حالانکہ ان کی وہوکہ بازیوں سے بہت آدمی واقف ہوتے ہوئے بھی ان کے پھندے میں پھنس کر روپیہ اور تندرستی خراب کر لیتے ہیں۔ صاحبان ایسا کیوں ہوتا ہے؟ وجہ صاف واضح ہے کہ ہندوستان بیمار ہے۔ ہمارے ملک کے نوجوان جن پر ملکی ترقی کا دارومدار ہے ان کی تندرستی خراب اور مرد ہوتے ہوئے بھی نامردی سے دن گذار رہے ہیں۔ مثل مشہور ہے۔ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔ ہائے کہاں وہ زمانہ کہ ارجن کے تیر زمین سے پانی نکال سکتے تھے۔ بھیشم پنامہ ڈیڑھ سو سال  سے زائد عمر میں جنگ مہا بھارت میں شامل ہو کر دشمنوں کے حوصلے پست کرتے تھے۔ خیر اس زمانہ کو جانے دیجئے پچاس سال پہلے  سے اپنا مقابلہ کریں جو ہمارے باپ دادا تھے وہ ہم نہں ہیں۔ ستر اسی سال کی عمر میں ہی عینک کی ضرورت پڑ جاتی