زاھد ملک
زاھد ملک
آپ ایک سرکاری افسر، ایک صاحب علم و صاحب قلم، صحافی اور مقرر تھے۔ آپ کی تصنیف کردہ کتابوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔ آپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے صحافتی خدمات اور نظریہ پاکستان کی ترویج کی بدولت ستارہ امتیاز سے نوازا گیا اس کے علاوہ رائٹرز گلڈ کی جانب سے بھی آپ کو ایوارڈ دیا گیا۔ انگریزی اخبار "پاکستان آبزرور" اسلام آباد دارالحکومت میں نکالتے رہے۔ 1980ء میں آپ نے قرآن فہمی کو عام کرنے کا مشن سنبھالا اور مضامین قرآن کے نام سے کتاب تصنیف کی۔ یہ ایک ایسی منفرد کتاب ہے جو متلاشی حق کو انتہائی آسان، سہل اور فوری طور پر قرآن پاک کی تعلیمات تک لے جاتی ہے اور قاری کسی بھی موضوع پر جب ارشادات ربانی کو بغیر کسی ترجمانی کے اپنی اصل حالت میں دیکھتا ہے تو اللہ کے آخری کلام سے متاثر ہوئے بغیر نہی رہتا۔ یوں آپ نے قرآن کریم کی ایک بہت بڑی خدمت کی ہے اور اپنا نام خادمین قرآن کی فہرست میں لکھوایا ہے۔ مضامین قرآن میں آپ نے ہر ایک موضوع کے متعلق تمام آیات اکٹھی کی ہیں اس کے علاوہ آپ کی کتاب تعلقات عامہ بھی قابل ذکر ہے۔
آپ 1970ء کی دہائی میں وزارت مذہبی امور، حکومت پاکستان کے ایک پالیسی ساز عہدہ پر فائز تھے۔ آپ ہی کی کوششوں سے 1970ء میں پہلی مرتبہ وزارت مذہبی امور، حکومت پاکستان نے بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا۔ آپ مضامین قرآن حکیم کے اردو انگلش ایڈیشنوں کے بعد چینی روسی، جرمن، فرانسیسی، سویڈش اور بعض افریقی زبانوں میں بھی اس کے ایڈیشن مرتب کرنے والے ہیں، یہ ایک بہت بڑا اور کٹھن کام تھا لیکن آپ کی انتھک کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے۔ آپ یکم ستمبر 2016ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
زاھد ملک کی کتب کا مطالعہ کریں
Post a Comment
0 Comments