Syed Bahadur Shah Qadri || سید بہادر شاہ قادری
Syed Bahadur Shah Qadri || سید بہادر شاہ قادری
حضرت خواجہ سید بہادر شاہ علیہ الرحمۃ نقشبندی
قادری کا اصل وطن موضع سیدانوالی تحصیل و ضلع سیالکوٹ ہے۔ آپ ننہال اور دہوال کی
طرف سے صحیح النسب سادات ہیں۔ یہی موضع سیدانوالی آپ کا مقام مولد ہے۔
آپ ابھی بہت کم سن ہی تھے۔ کہ آپ کے والد
بزرگوار کا انتقال ہوگیا۔ اور چھوٹی عمر ہی میں آپ پر مصائب اور افلاس نے وار کرنے
شروع کئے۔ آپ نے نہایت استقلال اور بردباری سے ان کا مقابلہ کیا۔ آپ کی عمر تقریبا
نو دس سال کے ہوگی جو آپ موضع کے بچوں کے ساتھ مویشی چرایا کرتے تھے۔
ایک روز آپ مویشی ہانک کر لا رہے تھے جو مسجد
سے لڑکوں کے پڑھنے کی آواز آپ کے کان میں پہنچی۔ جب آپ گھر آئے تو الدہ شریفہ سے
عرض کیا کہ مجھ کو پڑھنے کے لئے مکتب میں داخل کیجئے۔ نیک بخت والدہ نے آپ کا شوق دیکھ
کر مکتب میں داخل کر دیا۔ قدرت خدا آپ تھوڑے ہی عرصے میں ایک عالم بے مثال اور
شاعر خوش مقال ہوگئے۔ بعد فراغت تحصیل علوم آپ کچھ عرصہ تک اپنے موضع سیدانوالی
میں ہی مقیم رہے۔ ذوق شوق الہی اور زہد کے باعث آپ کا شہرہ دور دور تک پہنچا۔ اس
کے بعد موضع تریوہ، جموں میں تشریف لے گئے اور نہایت خلوص اور دریا دلی سے وہاں
لوگوں کو فیض دیتے رہے۔
حضرت شاہ صاحب نے چاروں طریقوں میں بعیت کی اور
محی الدین سید عبد القادر جیلانی کو چھوتی سرکار اور جناب سرور عالم خاتم النبین ﷺ
کو بڑی سرکار کے الفاظ سے تعبیر فرمایا کرتے تھے۔
شاہ صاحب کی عمر ایک سو سال سے زیادہ کی تھی۔ آپ کے عیال و اطفال میں سب سے
قابل حضرت سید نور علی شاہ صاحب تھے۔ اور آپ کو اپنے اس صاحبزادے سے کمال محبت اور
الفت تھی۔ اور سب سے زیادہ آپ ان کے حال پر شفقت فرمایا کرتے تھے۔ کیونکہ یہ
صاحبزادے حضرت صوفی اللہ یار کی دعا سے پیدا ہوئے تھے۔ آخری عمر میں جناب حضرت شاہ
صاحب موضع تریوہ سے پھر اپنے اصلی مقام موضع سیدانوالی میں تشریف لائے اور قریب
ایک سو سال کے عمر پا کر اس دار ناپائیدار سے راہی ملک بقا ہوئے۔ آپ کی وفات کے بعد حضرت پیر نور علی شاہ صاحب
خلف اکبر حضرت ممدوح کے جانشین ہوئے۔
سید بہادر شاہ قادری کی کتب کا مطالعہ کریں
Post a Comment
0 Comments