Sheen Duhaa || ش ضحی || شمس الضحی
Sheen Duhaa || ش ضحی || شمس الضحی
ش ضحی کا اصل نام شمس الضحی تھا۔ 20 جولائی
1924ء کو مظفر پور بہار میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مظفر پور سے حاصل کی۔ 1940ء
میں میٹرک میں ضلع کے مسلمان طلباء میں اول آئے اور دو سالہ وظیفہ حاصل کیا۔ 1944ء
میں پٹنہ کالج سے بی اے اور 1946ء میں ایم
اے کیا، قیام پاکستان سے چند ماہ قبل ہجرت کر کے کراچی تشریف لے آئے۔
شعبہ جغرافیہ کے سربراہ کی حیثیت سے 1954ء تک
گورنمنٹ کالج کوئٹہ میں خدمات سرانجام دیتے رہے مگر بابائے اردو مولوی عبد الحق کی
دعوت پر اردو کالج کراچی میں بہتر سرکاری ملازمت چھوڑ کر 1954ء میں کراچی آگئے۔
1962ء تک جامعہ کراچی میں شعبہ جغرافیہ سے منسلک رہے اور جب جامعہ میں شعبہ تصنیف
و تالیف و ترجمہ از سر نو منظم ہو گیا تو مدد گار ناظم کی حیثیت سے تادم واپسی
خدمات بطریق احسن سرانجام دیتے رہے۔ ان کا انتقال 13 جنوری 1969ء کو کراچی میں
ہوا۔
شعرو شاعری سے آپکی دلچسپی خاندانی ورثہ ہے۔
آپکے والد سید محمد مجتبی اپنی قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باوجود ضحی کی ادبی
نشونما کے اصل معمار ہیں۔
ش ضحی اردو انگریزی کے علاوہ فارسی عربی اور
ترکی میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ جغرافیہ اردو اور انگریزی ادب کے علاوہ نفسیات
تاریخ فلسفہ اور لسانیات انکے محبوب مضامین تھے۔دفتری ذمہ داریوں کے تحت ان کا
علمی تعلق ان جملہ چوبیس مضامین سے تھا جنکی تدریس اس وقت جامعہ کراچی میں ہوتی
تھی۔ انہوں نے اپنی مختصر زندگی کو اپنے
نازک احساسات، انتھک محنت اور وسیع مطالعہ سے نقش دوام بنانے کی بھرپور کوشش کی۔
Post a Comment
0 Comments