صلاح الدین یوسف



مولانا صلاح الدین یوسف

مولانا صلاح الدین یوسف پاکستان بننے سے قبل 1945ء کو راجھستان کی ایک ریاست جے پور میں مولانا عبد الشکور کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی بھی اپنے علاقے کے ایک عام سے حافظ تھے جنہوں نے اپنی بنیادی تعلیم مولانا محمد یوسف جے پوری سے حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد آپ کے والد پاکستان چلے آئے اور کچھ عرصہ حیدر آباد میں قیام کے بعد کراچی منتقل ہو گئے۔ اس وقت آپ کی عمر 10 سال تھی۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی سے حاصل کرنے کے بعد قرآن کی تعلیم حافظ محمد بشیر اور حافظ قاری محمد اشفاق سے کی۔ اس کے بعد درس نظامی میں داخلہ لیا اور مولانا حاکم علی دہلوی اور مولانا عبد الرشید ندوی سے تعلیم حاصل کی۔ صرف بیس سال کی عمر میں ہی مولانا ابو الکلام آزاد کی کتاب "خلافت وملوکیت"  کا مدلل جواب کتب کی صورت میں تحریر کیا جو "خلافت و ملوکیت کی شرع حیثیت" سے چھبا اور انہیں علمی حلقوں میں کافی پذیرائی ملی۔ آپ ہفت روزہ رسالہ "الاعتصام" کے مدیر بھی رہے اور مختلف مضامین بھی لکھے۔ رسالہ کی مدارت چھوڑنے کے بعد "دار السلام ریاض" میں چلے گئے اور اپنی وفات تک علماء اور محققین کی ایک جماعت کے ساتھ کام کرتے رہے۔ آپ نے قرآن کریم کی ایک تفسیر بھی لکھی وہ اتنی  مقبول ہوئی کہ مملکت سعودیہ نے ان کی تفسیر کے بے شمار نسخے شائع کئے۔ آپ وفاقی شرع عدالت کے تا حیات مشیر بھی رہے اور مختلف دینی امور پر راہنمائی بھی کی۔

 

آپ کی وفات 12 جولائی 2020ء کولاہور میں ہوئی۔

 

مولانا صلاح الدین یوسف کی کتب کا مطالعہ کریں۔


Post a Comment

0 Comments