فرحت اشتیاق

فرحت اشتیاق




فرحت اشتیاق(Farhat Ishtiaq) پاکستان کی دورِحاضر کی ایک مقبول مصنفہ اور سکرپٹ را ئٹر ہیں۔ کراچی میں پیدا ہونے والی مصنفہ نے ابتدائی تعلیم جاپان اور کراچی میں حاصل کی۔ بچپن کا ایک حصہ اٹلی میں بھی گذرا۔ اعلیٰ تعلیم کراچی کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی اور سول انجیئرنگ میں گریجویشن اور جرنلزم میں ماسٹرز کیا۔ خواتین کے رسائل میں ناول لکھنے کا آغاز کیا اور بہت جلد صفِ اول کے مصنفین میں ان کا شمار کیا جانے لگا۔ اس کے بعد ٹیلی وژن کے لیے ڈراما سیریل ہمسفر تحریر کیا جو ہم ٹی وی پہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور پاکستانی دورِحاضر کے ٹیلیوژن کی تاریخ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔ فرحت اشتیاق آج کل مختلف کتابوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی کے لیے سکرپٹس پہ کام کر رہی ہیں۔اس وقت فرحت کا ڈراما یہ دل میرا ہم ٹی وی پر ٹاپ ریٹنگ پر ہے۔ فرحت اشتیاق نے اپنے مشہور ناول وہ یقین کا سفر کا ہندی ترجمہ امیزون(amazon) پر شائع کیا ۔ انھو نے اپنے افسانے ریت سے بت نہ بنا کو رومن اردو مین بھی شائع کیا۔

 

فرحت اشتیاق کی کتب کا مطالعہ کریں


Post a Comment

0 Comments