بیگم کلثوم نواز

 



بیگم کلثوم نواز شریف (29 مارچ 1950ء - 11 ستمبر 2018ء) پاکستانی سیاست دان، رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات تھیں۔ کلثوم پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فیلوسفی) تھیں۔ وہ 1999ء سے 2002ء تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر اور تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2017ء تک خاتون اول پاکستان بھی رہیں۔

 

ابتدائی زندگی

کلثوم نواز 29 مارچ 1950ء کو لاہور میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے 1972ء میں فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔ کلثوم صاحبہ کے دو بہن بھائی ہیں۔ 2 اپریل 1971ء کو کلثوم نواز کی شادی میاں محمد نواز شریف سے ہوئی، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔

 

سیاست

کلثوم نواز 12 اکتوبر 1999ء سے 10 اکتوبر 2002ء تک معروف سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہیں، اس سے پہلے ان کے شوہر نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم پاکستان اور ایک مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

 

وفات

بیگم کلثوم نواز کو گلے کے سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کی غرض سے لندن کے ایک نجی ہسپتال ہارلے اسٹریٹ کلینک 22 اگست 2017ء کو لندن منتقل کر دیا گیا تھا ۔ یکم ستمبر 2017ء کو اُن کے گلے کی کامیاب سرجری مکمل ہوئی۔ تیسری سرجری 20 ستمبر 2017ء کو ہوئی۔ اِس کے بعد اُن کی طبیعت میں بہتری آتی گئی لیکن جون 2018ء میں دورہ قلب کی وجہ سے اُن کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی اور اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ تین ماہ انتہائی نگہداشت کے باوجود وہ گلے کے کینسر کے باعث 11 ستمبر 2018ء کو صبح 11 بجکر 15 منٹ (مطابق برطانوی گرمائی وقت) لندن کے ایک نجی ہسپتال ہارلے کلینک میں انتقال کرگئیں۔

 

اُن کی میت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز PK  758 سے جمعہ 14 ستمبر 2018ء کی صبح 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور لائی گئی جہاں حمزہ شہباز شریف نے اُن کی میت کو وصول کیا۔ میت ایمبولینس کے ذریعے جاتی عمرہ پہنچائی گئی۔ 14 ستمبر 2018ء کو نماز عصر کے بعد نمازِ جنازہ اداء کی گئی اور شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ نمازِ جنازہ مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔

بیگم کلثوم نواز کی کتب کا مطالعہ کریں

Comments

Popular posts from this blog

Kanz-ul-Mujarrabat, Hakim Abdullah, Medicine, طب, کنز المجربات,حکیم عبد اللہ,

فیروز اللغات, Feroz-Ul-Lughat Urdu اردو ۔ مولوی فیروزالدین، Molvi Feroz-ud-Din