مظہر کلیم
مظہر کلیم (پیدائش: 1942ء – وفات: 26
مئی 2018ء) ملتان پاکستان کے کامیاب قانون دان اور ناول نگار جو پاکستانی مصنف ابن
صفی کی تخلیق کردہ عالمی شہرت یافتہ عمران سیریز اور جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) کی وجہ سے
خاصے مقبول ہوئے۔ ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ریڈیو ٹاک شو "جمہور دی
آواز" کے اینکرپرسن بھی رہے۔ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے نیز
ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہی بھی کی۔
مظہر کلیم نے ابن صفی کی تخلیق کردہ
مشہور و معروف عمران سیریز پر قلم آزمائی کی۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ سب مظہر کلیم
نے اُس وقت کیا جب ابن صفی حیات تھے اور اپنے کرداروں پر ناول لکھ رہے تھے۔ مظہر
کلیم نے نہ صرف ابن صفی کے کرداروں پر بلا اجازت لکھا بلکہ اپنے طور پر اس میں مزید
توسیع کی اور چند نئے کرداروں کو متعارف کروایا۔ اسی کے ساتھ بچوں کے لیے بھی بہت
سے ناول لکھے جن میں چلوسک ملوسک سیریز، آنگلو بانگلو سیریز، فیصل شہزاد سیریز اور
چھن چھنگلو سیریز بھی مشہور ہوئی۔
ابتدائی زندگی
مظہر کلیم کی پیدائش 22 جولائی 1942ء
کو پاکستان کے شہر ملتان میں ہوئی۔ والد حمید یار خان ایک برخاست شدہ پولس افسر
تھے۔ مظہر کلیم کا اصل نام مظہر نواز خان ہے لیکن مظہر کلیم خان کے قلمی نام سے
شہرت پائی۔
تعلیم
ملتان اسلامیہ ہائی اسکول میں تعلیم
حاصل کی اور دانشگاہ ایمرسن
(Emerson College) سے فراغت حال کی؛ اس کے بعد جامعہ ملتان (حالیہ جامعہ بہاء الدین زکریا)
سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کی۔
پیشہ ورانہ زندگی
پیشہ کے لحاظ سے ایک قانون دان ہے اور
ناول نگاری کو ایک جزوقتی مشغلہ کے طور پر اپنایا۔ نیز ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی
ریڈیو ٹاک شو "جمہور دی آواز" کے اینکرپرسن بھی رہے۔
اولاد
مظہر کلیم کے 2 لڑکے اور 4 لڑکیاں ہیں۔
لیکن سب سے بڑا بیٹا فیصل جان 31 سال کی عمر میں وفات پاگیا اور دوسرا لڑکا فہد
عثمان خان ایک بنک میں ملازم ہے۔
مطبوعات
مظہر کلیم کی تحریر کردہ ناولوں کی
تعداد ہزاروں سے متجاوز ہو چکی ہے۔ ذیل میں چند ناولوں کے نام درج ہیں:
1.
عمران کی موت
2.
ایکشن گروپ
3.
فورسٹار
4.
ایکس ٹو کون
5.
کایا پلٹ
6.
طاغوتی دنیا
7.
گرینڈ وکٹری
8.
ڈاگ کرائم
9.
بلیک ماسک
10.
چیف ایجنٹ
11.
ری بائٹ
12.
سیکرٹ سروس مشن
13.
ہاف مشن
14.
ڈبل ڈاج
15.
ڈینجر مشن
16.
سائرل
17.
مکروہ جرم
18.
بلیک ورلڈ
19.
لاسلکی
20.
پی کاک
21.
ہارا کاری
22.
جناتی دنیا
23.
ہیکل سلیمانی
24.
لارڈز
25.
سیکرٹ سنٹر
26.
چلوسک ملوسک کی شامت
27.
چلوسک ملوسک جنت میں
28.
آنگلو بانگلو
29.
بلیک کرائم
30.
بانکے مجرم
31.
جیالے جاسوس
32.
ایس تھری
33.
غدار جولیا
34.
ٹائیگر ان ایکشن
35.
شودرمان
36.
تفریحی مشن
37.
کاغذی قیامت
38.
خطرناک نقاب پوش
39.
پراسرار گڑیا
40.
خوفناک گروہ
41.
بھوت حویلی
42.
غدار جاسوس
43.
کالا گلاب
44.
موت کا قہقہہ
45.
موت کا پھنڈا
46.
الٹی چال
47.
چار بڑے
48.
خوفناک ہنگامہ
49.
جاسوس مجرم
50.
سنہری نقاب
51.
کالا گلاب کی تباہی
52.
ٹارزن
53.
ٹارزن پنجرے میں
54.
شلماک
مظہر کلیم کی کتب کا
مطالعہ کریں
Post a Comment
0 Comments