This Largest Urdu PDF Library contains Classic Urdu Material, Large Pdf Urdu Novel Bank, Best Urdu Books PDF, Collection of Liberty Books, Old Urdu Novels, Books on Islamic School of thoughts. Great Biographies of Urdu Writers and Books About Astrology & Horoscope in Urdu.

ابوالکلام آزاد

 




ابوالکلام محی الدین احمد آزاد (پیدائش 11 نومبر1888ء - وفات 22 فروری 1958ء) آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ ان کے والد بزرگوار محمد خیر الدین انھیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ مولانا 1888ء میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا سلسلہ نسب شیخ جمال الدین افغانی سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔

 

1857ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنی پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ میں گذرا۔ ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہر(مصر) چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔ مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی۔ 1914ء میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ ترقی پسند سیاسی تخیلات اور عقل پر پوری اترنے والی مذہبی ہدایت کا گہوارہ اور بلند پایہ سنجیدہ ادب کا نمونہ تھا۔

 

مولانا بیک وقت عمدہ انشا پرداز، جادو بیان خطیب، بے مثال صحافی اور ایک بہترین مفسر تھے۔ اگرچہ مولانا سیاسی مسلک میں آل انڈیا کانگریس کے ہمنوا تھے لیکن ان کے دل میں مسلمانوں کا درد ضرور تھا۔ یہی وجہ تھی کہ تقسیم کے بعد جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقار کو صدمہ پہنچنے کا اندیشہ ہوا تو مولانا آگے بڑھے اور اس کے وقار کو ٹھیس پہنچانے سے بچا لیا۔

 

مولانا ابوالکلام آزاد، آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے۔ ان کے یوم پیدائش 11 نومبر، 1888ء کو ہندوستان میں قومی یومِ تعلیم منایا جاتا ہے۔

 

مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے ہندوستان میں حسبِ ذیل تعلیمی اور سرکاری ادارے منسوب کیے گئے۔

 

1.     مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،(MANUU) حیدرآباد (ہند)

2.     مولانا آزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، (MANIT) بھوپال

3.     مولانا آزاد میڈیکل کالج نئی دہلی

4.     مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، نئی دہلی

5.     مولانا آزاد ایڈوکیشن فونڈیشن، نئی دہلی

6.     مولانا ابوالکلام آزاد اسلامک اویکنگ سینٹر نئی دہلی

7.     مولانا ابوالکلام آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیس، کلکتہ، ویسٹ بنگال

8.     مولانا ابوالکلام آزاد عریبک پرشین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، راجستھان

کانگریس لیڈر

 

شملہ کانفرینس میں راجیندر پرساد، محمد علی جناح اور سی۔راجا گوپالاچاری کے ساتھ۔ (1946)۔

بھارت کی سیاست میں مشہور، معروف اور مقبول ناموں میں سے مولانا آزاد کا نام تھا۔ بھارت کے عظیم لیڈروں میں مولانا کا شمار ہوتا تھا۔ انڈین نیشنل کانگریس ورکنگ کمیٹی کے لیڈر کے عہدہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے قومی صدر بھی کئی مرتبہ منتخب ہوئے۔

 

ادبی کام

مولانا آزاد کو بیسویں صدی کے بہترین اردو مصنفین میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ مولانا آزاد نے کئی کتابیں لکھیں جن میں غبار خاطر، انڈیا ونس فریڈم (انگریزی)، تزکیہ، ترجمان القرآن سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ الہلال نامی اردو کا ہفت روزہ اخبار جولائی 1912ء میں کلکتے سے جاری کیا۔

 

وفات اور مزار

 

ابو الکلام آزاد کا مزار

آپ کی وفات 69 سال کی عمر میں 22 فروری، 1958ء کو ہوئی ۔ اور آپ کا مزار دہلی میں جامع مسجد کے قریب ہے۔

 

مولانا آزاد کی کتب کا مطالعہ کریں

No comments:

Post a Comment

SoraBook

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Vestibulum rhoncus vehicula tortor, vel cursus elit. Donec nec nisl felis. Pellentesque ultrices sem sit amet eros interdum, id elementum nisi ermentum.Vestibulum rhoncus vehicula tortor, vel cursus elit. Donec nec nisl felis. Pellentesque ultrices sem sit amet eros interdum, id elementum nisi fermentum.




Contact Form

Name

Email *

Message *