Posts

Showing posts from February, 2022

Tibbi Qlami BIyazon ke Muntashir Oraq, Hakim Muhammad Yousuf Hassan, Medicine, Health, طبی قلمی بیاضوں کے منتشر اوراق, طب, صحت, حکیم محمد یوسف حسن,

Image
  Tibbi Qlami BIyazon ke Muntashir Oraq, Hakim Muhammad Yousuf Hassan, Medicine, Health, طبی قلمی بیاضوں کے منتشر اوراق, طب, صحت, حکیم محمد یوسف حسن,  Download

Tibbi Pharmacopia Islamia, طبی فارماکوپیا اسلامیہ, طب, صحت, Syed Mehboob Ali Shah, سید محبوب علی شاہ,

Image
  Tibbi Pharmacopia Islamia, طبی فارماکوپیا اسلامیہ, طب, صحت, Syed Mehboob Ali Shah, سید محبوب علی شاہ,  Download

Tibbi Pharmacopia Unani, طبی فارما کوپیا یونانی, صحت, طب, Hakim Rizwan Hafeez, حکیم رضوان حفیظ,

Image
Tibbi Pharmacopia Unani,  طبی فارما کوپیا یونانی, صحت, طب, Hakim Rizwan Hafeez, حکیم رضوان حفیظ,   حکومت پاکستان سے منظور  شدہ طبی فارما کوپیا (یونانی)  از حکیم رضوان حفیظ ملک،  ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز،  چیئرمین فارما کوپیا کمیٹی،  ایڈمنسٹریٹر نیشنل کونسل فار طب، اسلام آباد، پاکستان Download Complete 3 Parts

Tibbi Jawahrat, Health, Medicine, طبی جواہرات, طب, صحت, وید جگن ناتھ, Ved Jaggan Nath,

Image
 Tibbi Jawahrat, Health, Medicine, طبی جواہرات, طب, صحت, وید جگن ناتھ, Ved Jaggan Nath, Download Complete Book in 3 Parts.

Tibb-e-Nafees, Medicine, Health, Hakim Syed Mehmood-ul-Hassan, طب نفیس, حکیم سید محمود الحسن, صحت,

Image
  Tibb-e-Nafees, Medicine, Health, Hakim Syed Mehmood-ul-Hassan, طب نفیس, حکیم سید محمود الحسن, صحت,  Download

Tibb-e-Nabvi Shahjehan Abad, طب نبوی شاہجہان آباد,

Image
  Tibb-e-Nabvi Shahjehan Abad, طب نبوی شاہجہان آباد,  Download

Tibb-e-Nabvi or Nabatat Ahadees, طب نبوی اور نباتات احادیث, Health, Medicine, طب, صحت, Dr. Iqtidar Farooqui, ڈاکٹر اقتدار فاروقی,

Image
    Tibb-e-Nabvi or Nabatat Ahadees,  طب نبوی اور نباتات احادیث, Health, Medicine, طب, صحت, Dr. Iqtidar Farooqui, ڈاکٹر اقتدار فاروقی,  Download

Tibb-e-Luqmani, Health, Medicine, طب, طب لقمانی, صحت, حکیم غلام مصطفے حاصلپوری, Hakim Ghulam Mustafa Hasilpuri,

Image
  Tibb-e-Luqmani, Health, Medicine, طب, طب لقمانی, صحت, حکیم غلام مصطفے حاصلپوری, Hakim Ghulam Mustafa Hasilpuri,  Download

Tibb-e-Rahimi, طب رحیمی, Medicine, Health, طب, صحت,

Image
    Tibb-e-Rahimi, طب رحیمی, Medicine, Health, طب, صحت,  Download

Tibb or Jinsiyat, Medicine, Health, طب اور جنسیات, طب, صحت,

Image
    Tibb or Jinsiyat, Medicine, Health, طب اور جنسیات, طب, صحت,  Download

Tibb-e-Sadiq, Health, Medicine, طب الصادق, طب, صحت, Naseer-ud-Din Amir Sadqi, Syed Ali Hassan Akhtar, نصیر الدین امیر صادقی, سید علی حسن اختر,

Image
  Tibb-e-Sadiq, Health, Medicine, طب الصادق, طب, صحت, Naseer-ud-Din Amir Sadqi, Syed Ali Hassan Akhtar, نصیر الدین امیر صادقی, سید علی حسن اختر,  جو طبابت اس کتاب میں موضوع گفتگو ہے اس سے وہ طبابت مقصود ہے، جس میں جسم و روح دونوں کے عوارض سے بحث ہوتی ہے۔ اس لئے کہ آدمی دو چیزوں روح اور جسم سے مرکب ہے اور ہر ایک کی سلامتی اور بیماری ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتی ہے لہذا انسان صحیح و سالم وہ ہے جو دونوں حیثیت سے سلامتی رکھتا ہو۔ اگر کوئی حقیقی طبیب ہونا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ بذریعہ معلاجہ انسانیت کی خدمت انجاب دے تو اس کو جسم و روح کا طبیب ہونا چاہئے یعنی رنج و غم و اندوہ روحانی کا بھی معالج ہو جس طرح عوارضات جسمانی کا جو طبیب روحانی علاج سے ناواقف ہے اگر وہ امراض روحانی کا مسہل ہے علاج کرے گا و ظاہر ہے مریض کو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔  Download

Sehatmand Zindgai ke Raaz, Health, Medicine, طب, صحت, Hakim Muhammad Usman, حکیم محمد عثمان,

Image
Sehatmand Zindgai ke Raaz, Health, Medicine, طب, صحت, Hakim Muhammad Usman, حکیم محمد عثمان,    Download

Sehat ki Hifazat, صحت کی حفاظت, Health, Medicine, طب, صحت, Hakim Abdul Hannan, حکیم عبد الحنان,

Image
 Sehat ki Hifazat, صحت کی حفاظت, Health, Medicine, طب, صحت, Hakim Abdul Hannan, حکیم عبد الحنان,  Download

Sehat ka Encyclopedia, Health, Medicine, Hakim Muhammad Usman, صحت کا انسائکلوپیڈیا, حکیم محمد عثمان, طب, صحت,

Image
  Sehat ka Encyclopedia, Health, Medicine, Hakim Muhammad Usman, صحت کا انسائکلوپیڈیا, حکیم محمد عثمان, طب, صحت,  Read Book

Sehat or Zindagi, Medicine, Health, Khoshtar Garami, صحت اور زندگی, خوشتر گرامی, صحت, طب,

Image
 Sehat or Zindagi, Medicine, Health, Khoshtar Garami, صحت اور زندگی, خوشتر گرامی, صحت, طب,  Download

Mualjat-e-Amraz-e-Niswan, Talim-ul-Qabila, Hakim Ajmal Khan, Medicine, Health, معالجات امراض نسواں, تعلیم القابلہ, طب, صحت,

Image
    Mualjat-e-Amraz-e-Niswan, Talim-ul-Qabila, Hakim Ajmal Khan, Medicine, Health, معالجات امراض نسواں, تعلیم القابلہ, طب, صحت,  Download

Risala Quwwat-e-Baah, Guldasta-e-Shahi, Diwan Kahan Chand, Medicine, Health, رسالہ قوت باہ, گلدستہ شاہی, دیوان کاہن چند, طب, صحت,

Image
    Risala Quwwat-e-Baah, Guldasta-e-Shahi, Diwan Kahan Chand, Medicine, Health, رسالہ قوت باہ, گلدستہ شاہی, دیوان کاہن چند, طب, صحت,  Download

Masheer-ul-Itiba, Hakim Muhammad Hasan Qarshi, Medicine, Health, مشیر الاطباء, حکیم محمد حسن قرشی, طب, صحت,

Image
    Masheer-ul-Itiba, Hakim Muhammad Hasan Qarshi, Medicine, Health, مشیر الاطباء, حکیم محمد حسن قرشی, طب, صحت,  Download Part 1 Download Part 2

Mumtaz-ul-Akaseer, Hakim Akhtar-ul-Islam, Medicine, Health, ممتاز الاکاسیر, حکیم اختر الاسلام, طب, صحت,

Image
 Mumtaz-ul-Akaseer, Hakim Akhtar-ul-Islam, Medicine, Health, ممتاز الاکاسیر, حکیم اختر الاسلام, طب, صحت,  Download

Sugar Apna Elaj Khud Kijiye, Dr. M. A. Butt, Health, Medicine, Diabetes, شوگر اپنا علاج خود کیجیئے, ڈاکٹر ایم اے بٹ, صحت,طب, ذیابیطس,

Image
 Sugar Apna Elaj Khud Kijiye, Dr. M. A. Butt, Health, Medicine, Diabetes, شوگر اپنا علاج خود کیجیئے, ڈاکٹر ایم اے بٹ, صحت,طب, ذیابیطس,  مرض شوگر میں کب آدم خاکی مبتلا ہوا اس کے درست تاریخی شواہد ملنے ممکن نہیں البتہ یہ بات طے ہے کہ جاندار اجسام میں اس مرض کا شکار صرف انسان ہوتے ہیں ۯ اس حقیقت سے بھی چشم پوشی ممکن نہیں کہ اس وقت زمین پر بسنے والے انسان جو کئی مومسموں میں پلتے ہیں اور الگ معاشرت الگ مزاج کی بدولت اپنی ایک فطرت سے ہم آہنگ ہوتے ہیں اور یہ چلتے پھرتے انسان جن کی تعداد اس وقت تقریباً چھ ارب سے تجاوز کر چکی ہے کا تقریباً ٪7 حصہ شوگر یا شوگر سے ملتی جلتی امراض کا شکار نظر آتا ہے۔ Download

Shehd or Kalonji, Hakim Rahat Naseem, Health, Medicine, شہد اور کلونجی, حکیم راحت حسین, طب, صحت,

Image
 Shehd  or Kalonji, Hakim Rahat Naseem, Health, Medicine, شہد اور کلونجی, حکیم راحت حسین, طب, صحت,  شہد ایک مقدس اور مفید غذا و دوا ہے۔ یہی وہ پاکیزہ رس ہے جس کے متعلق قرآن حکیم میں فرمان الہی ہے "اس میں بنی نوع انسان کے لئے شفا ہے۔" رگوید اور انجیل میں بھی پھولوں اور پھلوں کے رس کو سراہا گیا ہے۔ شہد کو زمانہ قدیم سے ہی ایک پاک و طیب چیز سمجھا جاتا ہے اور صدیوں سے غذا اور دوا ہر دو تدبیر سے استعمال کیا جاتا ہے۔ لندن کے عجائب خانے میں فرعون کی لاش پر شہد کی مکھیوں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق یہ چھتیس سو برس قبل مسیح کی ہے۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس زمانے میں بھی شہد کو بہ نظر احسن دیکھا جاتا تھا۔ Download

Jari bootion ke Asrat, H. K. Bakhro, Health, Medicine, جڑی بوٹیوں کے اثرات, ایچ۔ کے۔ باکھرو, صحت, طب,

Image
  Jari bootion ke Asrat, H. K. Bakhro, Health, Medicine, جڑی بوٹیوں کے اثرات, ایچ۔ کے۔ باکھرو, صحت, طب,  اجمود کا پودا ایک اہم سلاد ہے جس کی جڑیں گرہ دار، اور پتے اور ڈنڈیاں سبز ہوتی ہیں۔ اس کے پتے براہ راست موتی جڑوں سے پھوٹنے ہین۔ یہ اجوائن کے پودے کے مشابہ ہوتا ہے۔ اس کے بیچ یعنی اجمود، اجوائن کی طرح گول لیکن اجوائن سے قدرے بڑے اور خوشبو اور اس کی تیزی میں اس کم تر ہوتے ہیں۔ اجوائن کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے لیکن اجمود کا رنگ سبزی مائل ہوتا ہے اور اس کی پہچان کا ذریعہ بنتا ہے۔ Download

Shadi wa Azdawaji Taluqat, Health, Medicine, شادی و ازدواجی تعلقات, صحت, طب,

Image
  Shadi wa Azdawaji Taluqat, Health, Medicine, شادی و ازدواجی تعلقات, صحت, طب,  عورت اور مرد دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں لینا چاہیئے کہ ہم غیر عورتوں سے بھی تعلقات استوار رکھیں۔ صرف اس لئے کہ عورت مرد کا پیدائشی حق ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ہر نعمت کو استعمال کرنے کا ایک مخصوص ضابطہ ہے۔ جس طرح ہم گندم کو پیس کر ہم آٹا بناتےہیں اور پھر اس کو استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح ہم کسی عورت کے ساتھ تعلقات صرف اسی وقت استوار کر سکتے ہیں جے مرد نے جائز طریقے سے  اپنے لئے حاصل کیا ہو۔   Download

So Bimariyan - Aik so Aik Elaj, Health, Medicine, سو بیماریاں ایک سو ایک علاج, طب, صحت,

Image
So Bimariyan - Aik so Aik Elaj, Health, Medicine, سو بیماریاں ایک سو ایک علاج, طب, صحت,    بہت سی بیماریاں، اگر ان کا علاج نہ بھی کیا جائے تو عارضی طور پر معمولی تکلیف پہنچا کر اپنی مدت پوری کر کے خود بخود دب جاتی   یا بالکل ختم ہو جاتی ہیں۔ دوسری جانب خود علاجی، ناکافی طبی سہولیات یا عطائی علاج نہ صرف مریض کے لئے نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کو بھی ضرر پہنچ سکتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک اور دوسری اس طرح کی دوائیں جو ساتھ ہی مضر اثرات بھی رکھتی ہیں۔ بازار میں کثرت سے فروخت ہونے کی وجہ سے صورت حال اور بھی خراب ہو رہی ہے۔ یہ دوائیں بہت سے ان دیہاتوں میں بھی پہنچھ گئی ہیں جنہوں نے ابھی تک کسی معالج کی شکل بھی نہیں دیکھی۔ معالجوں کی کمی کے باعث خصوصاً دیہاتوں میں یا انتہائی غیربی کے سبب یا دونوں وجوہات کی بنا پر عام آدمی تک مناسب طبی امداد نہیں پہنچتی اور یہ مسئلہ حل ہونے میں بھی برسوں لگیں گے۔ Download

Tehqiqat Sozish-o-Oram, Hakim Sabir Multani, Medicine, Health, تحقیقات سوزش و اورام, حکیم صابر ملتانی, طب, صحت,

Image
  Tehqiqat Sozish-o-Oram, Hakim Sabir Multani, Medicine, Health, تحقیقات سوزش و اورام, حکیم صابر ملتانی, طب, صحت,  قانون کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امر پر غور کریں کہ تقریباً سات سو سال پہلے شیخ الرئیس بو علی سینا نے علم و فن طب پر جو کتاب لکھی ہے اس کا نام القانون رکھا ہے جس کا مقصد اور اظہار یہ ہے کہ یہ کتاب ایسے اصول قاعدوں کے تحت ترتیب دی گئی ہے جو روزانہ زندگی میں مسلسل تجربات و مشاہدات کے بعد قائم کئے گئے ہیں جن میں کہیں بھی نقص اور خلا نہیں ۔ جو لوگ لفظ سائنس کو اہمیت دئتے ہیں وہ لفظ قانون پر غور کریں جس کے بغیر سائنس بھی مکمل نہیں ہے۔ یاد رکھیں علم کو اصول و قاعدوں اور ترتیب کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ Download

Silk Muajjaz Numa, Dr. Shad Gilani, Medicine, Health, سلک معجز نما, ڈاکٹر شاد گیلانی, طب, صحت,

Image
  Silk Muajjaz Numa, Dr. Shad Gilani, Medicine, Health, سلک معجز نما, ڈاکٹر شاد گیلانی, طب, صحت,  کام کی ایک بات ہزار فضول باتوں سے بہتر ہوتی ہے۔ میں اس پمفلٹ میں جو کچھ پیش کر رہا ہوں، یہ علم طب کی پوری کائنات کے برابر ہے۔ یہ وہ جواہر پارے ہیں جن کے مقابلےمیں ایلوپیتھی میں ابھی تک کوئی دوائی ایجاد نہیں ہو سکی۔ ایسے ایک ایک نسخہ کو اطباء ہزار کاوشوں سے حاصل کرتے ہیں۔ برسوں خدمت کرتے ہیں اور جب حاصل ہو جائے تو اپنے سینے میں گناہوں کی طرح چھپائے پھرتے ہیں۔  یہ پورا پمفلٹ ایسے ہی نسخوں کا خزانہ ہے، جن کو میں نے محض خدمت خلق کے لئے اور ابدی زندگی حاصل کرنے کے لئے شائع کرایا تاکہ آنے والی نسلوں میں میرا نام رہ جائے اور موجودہ اطباء کے بخل کا قفل ٹوٹ جائے۔ Download

Suart Anzal, Pandit Thakar Datt Sharma, Medicine, Health, سرعت انزال, پنڈت ٹھاکر دت شرما, صحت, طب,

Image
 Suart Anzal, Pandit Thakar Datt Sharma, Medicine, Health, سرعت انزال, پنڈت ٹھاکر دت شرما, صحت, طب,  اس پروردگار سردایشر کا ہے کہ جس نے ہم عقل دیہے۔ عقل کے بگیر کوئی کام نہیں چل سکتا۔ یہ عقل ہی کے ذریعے ہیں کہ آج طرح طرح کے علاج انسان کی بیماریوں کے واسطے نکل رہے ہیں۔ اگر یہ عقل نہ ہوتی تو انسان ہر وقت بیماریوں میں مبتلا رہتا اور دنیا کے تمام دھندے یک لخت بندہو جاتے۔ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ انسان کو واجب ہے کہ حکمت کے اصولوں سے تھوڑا بہت واقف رہے تاکہ بیمار نہ ہو اور اگر ہو تو اپنا علاج خود کر سکے۔ اس غرض کے واسطے ہم نے دیس اپکارک اخبار نکالا۔ ہم نے ارادہ کیا ہے کہ دیش اپکارک میں جب ایک مضمون ختم ہو جائے تو اس کو کتابی صورت میں لایا جائے۔ حصہ اول  میں پہلے سرعت انزال کی بیماری کا ذکر شروع کیا گیا تھا وہ مضمون اب ختم ہے۔ اس کو کتابی صورت میں ناظرین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ Download

Sehr Qanoon-e-Mufrid Aza, Hakim Shahbaz Hussain Awan, Medicine, Health, سحر قانون مفرد اعضاء, حکیم شہباز حسین اعوان, طب, صحت,

Image
 Sehr Qanoon-e-Mufrid Aza, Hakim Shahbaz Hussain Awan, Medicine, Health, سحر قانون مفرد اعضاء, حکیم شہباز حسین اعوان, طب, صحت, اللہ تعالی کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور پھر اسے زندہ رہنے کے لئے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء پیدا کر دیں اور اپنی حکمت عالیہ سے انسان کو ان دواؤں کا علم دے دیا تاکہ بوقت ضرورت ان دواؤں کو استعمال کر کے بیماریوں سے نجات حاصل کر سکے۔  قانون مفرد اعضا کے موجد حکیم الانقلاب المعالج صابر ملتانی ہیں انہوں نے جدید تحقیقت کی روشنی میں قانون مفرد اعضاء جیسا فطری اور قدرتی طریقہ ایجاد کیا۔ انتہائی سستا اور فوری اثر ہونے کی وجہ سے دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ Download

Sehr Homeopathy, Dr. Gulzar Ahmad, Homeopathy, Health, Medicine, سحر ہومیو پیتھی, ڈاکٹر گلزار احمد, ہومیوپیتھی,طب, صحت,

Image
 Sehr Homeopathy, Dr. Gulzar Ahmad, Homeopathy, Health, Medicine, سحر ہومیو پیتھی, ڈاکٹر گلزار احمد, ہومیوپیتھی,طب, صحت,  یہ کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ نہ صرف اس کتاب کی بلکہ اپنی آئندہ چھپنے والی کتابوں کی بھی قیمت آپ کو پہلے ادا کردوں اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ آپ کو ایسا ڈاکٹر بنا دوں کہ آپ کو اپنے کلینک کے لئے دوائیں و کیا الکحل بھی نہ خریدنا پڑے۔ ایسا ہو جانے کے بعد آپ کے پاس کوئی جواز نہیں رہتا کہ آپ میری کتب  نہ خریدیں۔ میری زندگی کا مقصد روپیہ کمانا نہیں ہے بلکہ نئی نسل کو ہومیو پیتھی کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہے۔ میری آمدی پہلے بھی میزبانی پر ہی خرچ ہوتی آرہی ہے۔ اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسا ہی ہو۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اس بے وفا دنیا میں محل بناتے ہیں بلکہ میں سکوں کی موت مرنا چاہتا ہوں۔ اگر آپ Air Tight  کمرے میں بیٹھ کر کمرے سے باہر کھڑے شخص کو گالی دیں تو کیا وہ آپ کی گالی کو دوسرے شخص تک میڈیا پہنچاتا ہے۔ اگر آپ میری اس بات کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر آپ کو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ میڈیا کے کان بھی ہوتے ہیں اور زبان بھی ہوتی ہے یعنی وہ

Stethoscope Guide, Hakim Abdul Rafe Thanvi, Health, Medicine, سٹیتھو سکوپ گائیڈ, حکیم عبد الرافع تھانوی, طب, صحت,

Image
 Stethoscope Guide, Hakim Abdul Rafe Thanvi, Health, Medicine, سٹیتھو سکوپ گائیڈ, حکیم عبد الرافع تھانوی, طب, صحت,  T he stethoscope is an acoustic medical device for auscultation, or listening to internal sounds of an animal or human body. It typically has a small disc-shaped resonator that is placed against the skin, and one or two tubes connected to two earpieces. A stethoscope can be used to listen to the sounds made by the heart, lungs or intestines, as well as blood flow in arteries and vein. In combination with a manual sphygmomanometer, it is commonly used when measuring blood pressure. Less commonly, "mechanic's stethoscopes", equipped with rod shaped chest pieces, are used to listen to internal sounds made by machines (for example, sounds and vibrations emitted by worn ball bearings), such as diagnosing a malfunctioning automobile engine by listening to the sounds of its internal parts. Stethoscopes can also be used to check scientific vacuum chambers for leaks

Saat Dawaoon Ke Murakabat, Dr. A. K Bhattacharia, Health, Medicine, سات دواؤں کے مرکبات, ڈاکٹر اے کے بھٹا چاریہ, صحت, طب,

Image
 Saat Dawaoon Ke Murakabat, Dr. A. K Bhattacharia, Health, Medicine, سات دواؤں کے مرکبات, ڈاکٹر اے کے بھٹا چاریہ, صحت, طب,  جب سے ڈاکٹر سیموئیل ہانمن نے ہوموپیتھی دریافت کی ہے اس وقت سے اب تک اس سائنس کی ترقی کے لئے مختلف زاویوں سے تحقیقی کام ہوتا چلا آرہا ہے۔ اس کے باوجود ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ اس طریقہ علاج کی بہتری کے لئے تمام طریقے سامنے آگئے ہیں۔ اس شعبے میں اب تک زیادہ تر تحقیقی کام اس کے موجد کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر ہی ہوا ہے لیکن چند ایک لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر اس طیرقہ علاج پر تحقیق کی۔ اگرچہ انہوں نے زیادہ شہرت نہ پائی۔ بطور سائنس دان ہمیں کھلے دل کے ساتھ۔ ۔۔۔ Download

Risala Haiza, Hakim Ghulam Nabi, Health, Medicine, رسالہ ہیضہ, حکیم غلام نبی, صحت, طب,

Image
 Risala Haiza, Hakim Ghulam Nabi, Health, Medicine, رسالہ ہیضہ, حکیم غلام نبی, صحت, طب,  یہ سچ ہے ایک تندرستی ہزار نعمت ہے۔ بیمار ہونے سے کیا کیا دقتیں نہیں ہیں جو مریض کے سر پر آموجود نہیں ہوتیں۔ کوئی چیز دنیا کی اچھی نہیں معلوم ہوتی۔ کام کاج سے بیکار، بال بچہ اس کے پاس تیماداری کرنے سے محنت مزدوری کرنے رہ جاتے ہیں۔ ایک تو وہ خود ہی  معذور تھا۔ مگر دوائی کی قیمت، ڈاکٹر کی فیس، روز مرہ کنبہ کا خرچہ، دوست یار آنے جانے والوں کے آؤ بھگت وغیرہ۔ مزید برآں اگر مرض نے طول کھینچا تو مفلسی میں گرفتار ہو گئے۔ Download

Rafiq-e-Bimaran, Hakim Ghulam Hussain, Medicine, Health, رفیق بیماران, حکیم غلام حسین, طب, صحت,

Image
 Rafiq-e-Bimaran, Hakim Ghulam Hussain, Medicine, Health, رفیق بیماران, حکیم غلام حسین, طب, صحت,  بیمار کی حفاظت و خدمت کے جو طریق ہیں انکے لکھنے سے پہلے چند باتوں کا مجملاً بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں۔ حاجت و شرافت علم طب، معالج کا تجویز کرنا علاج کرانے میں مستقل رہنا۔ علاج میں جلدی کرنا، عیادت یعنی بیمار پرسی کرنا۔ بیمار کا خادم۔ عقلی و نقلی دلیل سے تو ثابت نہیں ہوتا کہ انسان کو طب کی حاجت نہ ہو یا اسکی شرافت میں کلام ہو اور دیوانگی یا تعصب یا جہالت یا کسی کے بہکانے کے سبب کوئی اسطرف متوجہ نہ ہو تو ہم کہ سکتے ہیں کہ بیچارہ دیوانہ کو تو کسی بات کی تمیز ہی نہ رہی ہے اور وہ معذور ہے۔ حکیم ابوالفرح نے لکھا ہے کہ ایک متعصب عالم علوم متعارفہ نے علم طب کے باطل ہونے پر ایک کتاب لکھی اور اپنے شاگردوں کو اسکا درس بھی دینے لگا۔ اتفاقیہ عاضہ درد سر میں مبتلا ہوا تو ابولفرح کے پاس قارورہ اور اپنا حال کہلا بھیچا۔ حکیم موصوف نے سن کر بیان کی ا کہ ان کو طب کی کیا حاجت ہے۔ Download

Rahnuma-e-Mattab, Hakim Shehbaz Hussain, Medicine, Health, رہنمائے مطب, حکیم شہباز حسین, طب, صحت,

Image
Rahnuma-e-Mattab, Hakim Shehbaz Hussain, Medicine, Health, رہنمائے مطب, حکیم شہباز حسین, طب, صحت,    علاج کرتے وقت موسم اور موسمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ مثلاً اگر موسم گرما میں اکثر لوگوں کی نبض غدی ہوتی ہے۔ مگر جب اسی موسم میں بارش  وغیرہ اور آسمان پر بادل چھائے رہتے ہیں تو اعصابی علامات، نزلہ زکام، چھینکوں کی کثرت اور ہیضہ وغیرہ کی وبا پھوٹ پڑتی ہے۔ ایسی حالت میں ہمیشہ عضلاتی ادویات استعمال کرنی چاہیئں اس میں کامیابی ملتی ہے۔ ایسے حالات میں علامات کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے جس تحریک کے مطابق علامات ملیں۔ اسی تحریک کے مطابق علاج کریں۔ کسی بھی موسم میں دو قسم کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ مثلاً موسم گرما میں گرمی کی وجہ سے اکثر لوگوں کو یرقان ہو جاتا ہے۔ یرقان غدی عضلاتی تحریک کی وجہ سے ہوتا ہے۔ موسم گرما میں ہی اکثر لوگوں کو ہیضہ ہو جاتا ہے جو کہ اعصابی عضلاتی تحریک کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہیضہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اکثر لوگ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات اور غذائیں وغیرہ بکثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ جس سے اعصابی تحریک شدت اختیار کر جاتی ہے۔ Download

Rahber Elaj bil Ghiza, Hakim Yasin Chawla, Medicine, Health, رھبر علاج بالغذا, حکیم یاسین چاولہ, طب, صحت,

Image
 Rahber Elaj bil Ghiza, Hakim Yasin Chawla, Medicine, Health,  رھبر علاج بالغذا, حکیم یاسین چاولہ, طب, صحت,  یہ ایک مسلمہ امر ہے کہ اخلاط غذا سے بنتے ہیں اور جب اخلاط مجسم ہو کر مادہ کی ٹھوس صورت اختیار کرتے ہیں تو انسجہ مفرد اعضاء (اعصاب، غدد، عضلات) بن جاتے ہیں۔ اور انہی مفرد اعضاء سے مرکب اعضا ترتیب پاتے ہیں۔  جیسے معدہ امعا، مثانہ، گردے، پھپھڑے وغیرہ، اخلاط کا مجسم ہو کر انسجہ کا مفرد اعضا بن جانا اور ایک دوسرے کو متاثر کرنا ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی سائنس انکار نہیں کر سکتی۔ مرض انہی مفرد اعضاء کے افعال میں افراط و تفریط سے پیدا ہوتے ہیں۔ Download

Rahnuma-e-Nojawani, Professor Arshad Javed, Health, Medicine, رہنمائے نوجوانی, پروفیسر ارشد جاوید, طب, صحت,

Image
 Rahnuma-e-Nojawani,  Professor Arshad Javed, Health, Medicine, رہنمائے نوجوانی, پروفیسر ارشد جاوید, طب, صحت,    اعلی تعلیم کی تکمیل کے بعد امریکہ سے واپسی پر میں نے بہاولپور ڈویژن کے ایک چھوٹے سے شہر چشتیاں میں اپنا نفسیاتی کلینک شروع کیا۔ میرا پہلا مریض ایک معمولی پڑھا لکھا دیہاتی نوجوان تھا جس کی انہی دنوں شادی ہوئی تھی مگر یہ نوجوان کئی ماہ گذرنے کے باوجود اپنی بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ بالکل نارمل تھا یعنی اسے کوئی جسمانی مسئلہ نہ تھا۔ پہلی ملاقات مین اس کے مسئلے پر عمومی گفتگو ہوئی پھر اسے علاج کے لئے چند دن بلایا گیا مگر وہ نہ ایا۔ میں بھی اس نوجوان کو بھول گیا۔ ایک ماہ بعد اچانک اس کے بڑے بھائی سے ملاقات ہوئی میں نے اس نوجوان کے متعلق پوچھا اسکی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ اس نے آنسو پونچھتے ہوئے بتایا کہ اس نے خود کشی کر لی۔ Download

Risala Jodia, Bu Ali Sina, Zil-ur-Rehman, Medicine, Health, رسالہ جودیہ, بو علی سینا, ظل الرحمان, طب, صحت,

Image
    Risala Jodia, Bu Ali Sina, Zil-ur-Rehman, Medicine, Health, رسالہ جودیہ, بو علی سینا, ظل الرحمان, طب, صحت,  کتب خانہ سید محمد مشکوٰۃ تہران کا واحد کتب خانہ ہے جہاں بو علی سینا کی معروف کتاب رسالہ جودیہ کا نخسہ موجود ہے۔ اس کتاب کو بو علی سینا نے سلطان محمود غزنوی کی فرمائش پر لکھا تھا۔ ڈاکٹر محمود نجم آبادی نے وہاں سے حاصل کر کے 1370ھ میں تہران سے اسے شائع کیا۔  حکیم سید ظل الرحمان صاحب ( جو طبیہ کالج علی گڑھ کے ریسرچ سکالر ہیں) نے اس کا اردو ترجمہ کیا اور کتاب کے آغاز میں بو علی سینا کے حالات اور تصانیف پر ایک مبسوط مقالہ لکھا۔ Download

Risala Saunf, Ved Jaggan Nath, Health, Medicine, رسالہ سونف, وید جگن ناتھ, طب, صحت,

Image
    Risala Saunf, Ved Jaggan Nath, Health, Medicine, رسالہ سونف, وید جگن ناتھ, طب, صحت, سونف ایک عام نبات ہے جو اپنی گوناگوں خصوصیات کی بدولت نہ صرف مستند طبی نسخوں میں ہی داخل ہے بلکہ دل کو مو لینے والی مہک اور شیریں ذایقہ کی وجہ سے ہے۔ بیشتر غذائی مصالحہ جات اور اکثر لذیذ و لطیف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ سونف، موری، بڑی شیپ، وریالی، ولیاری، راز بانج، رازیانہ، بادیاں، فینل، قدیم ترین ویدک کتب یعنی چرک سنگھتا اور شرت سنگھتا میں اس کا ذکر برائے نام ملتا ہے۔   Download

Risala Salajit, Ved Jaggan Nath, Health, Medicine, رسالہ سلاجیت, وید جگن ناتھ, طب, صحت,

Image
    Risala Salajit, Ved Jaggan Nath, Health, Medicine, رسالہ سلاجیت, وید جگن ناتھ, طب, صحت,  شیلجیت ، سلاجیت کو انگریزی میں Shilajit ، عربی میں شیلاجیت کے نام سے  جانا جاتا ہے   سلاجیت بلتستان میں پایا جانے والا سیال مادہ ہے جسے پہاڑوں سے نکالا جاتا ہے قدیم بلتی معالجوں امچیوں نے اس سیال مادہ کے کئی طبی فوائد بیان کیے ہیں۔ جن میں ہڈیوں کی کمزوری، جسمانی کمزوری۔ اور نا مردانگی وغیرہ۔ سلاجیت شمالی پاکستان بالخصوص نگر، چترال اور کالاش جسے ازمنہ قدیم میں کافرستان بھی کہا جاتا تھا کی پہاڑوں سے نکلنے والا ایک مادہ ہے۔ اس کا رنگ سیاہی مائل چاکلیٹ کی طرح ہوتا ہے۔  سلاجیت کو بلتی زبان میں ’’برق لجونگ‘‘ کہا جاتاہے جس کی معانی پہاڑوں کا پسینہ ہے۔ سلاجیت کو کھوار چترالی زبان میں زومو آشرو یعنی پہاڑ کا آنسو کہا جاتا ہے کھوار زبان میں آشرو آنسو کو کہا جاتا ہے لفظ آشرو پنجابی زبان کے لفظ آتھرو سے بنا ہے اور تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ چترالی زبان کھوار میں بھی مستعمل ہے۔ سلاجیت ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے اور جسم کو گرمائش دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ عموما یہ مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے دوا کے طور پر

Risala Dafe Atishk wa Sozak 1896, Hakim Ghulam Nabi, Medicine, Health, رسالہ دافع آتشک و سوزاک, حکیم غلام نبی, طب, صحت,

Image
    Risala Dafe Atishk wa Sozak 1896, Hakim Ghulam Nabi, Medicine, Health, رسالہ دافع آتشک و سوزاک, حکیم غلام نبی, طب, صحت, از مرض کے زمانہ ظہور میں بہت اختلاف ہے، ٹھیک طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کس زمانہ میں مرض ظاہر ہوا۔ مگر اگر بنظر  تعمق دیکھا جائے تو پھر یہ بات آسانی سے کہی جاسکتی ہے کہ یہ مرض زمانہ سلف میں نہ تھا اس لئے ہم معتبر اطباء کے اقوال درج ذیل ہیں۔ یورپ میں آتشک کی بیماری پہلے پہل 1495ء سپاہ فرانس مقیم نے ظاہر ہوئی اسوقت اسکا نام مال فرانسیسی رکھا گیا اور یہی نام آخرش جرمنی و انگلینڈ میں اختیار کر گیا۔ 1483ء میں یہ مرض عام طور پر معلوم ہوا اور بکثرت پھیلا اسوقت اطباء نے اس مرض کی جو علامات لکھی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بہ نسبت زمانہ حال زیادہ تر شدید تھا جسکی یہ وجہ معلوم ہوتی ہے کہ عوام کو صفائی جسم وغیرہ کی طرف اسقدر توجہ نہ تھی۔ Download

Risala Baskhipra, Ved Jaggan Nath, Medicine, Health, رسالہ بسکھپرا, وید جگن ناتھ, طب, صحت

Image
  Risala Baskhipra, Ved Jaggan Nath, Medicine, Health, رسالہ بسکھپرا, وید جگن ناتھ, طب, صحت Punarnava, Boerhaavia diffusa, red spiderling,  spreading hogweed,  tarvine,  ورش آبھو، کٹھلک، ورش چیر، شوتھ گھنی، گدہ پورنا، بسکھپرہ، اٹ سٹ بوٹی، ساٹھی، ، دیوا سپست،  چونکہ یہ بوٹی ہر سال موسم برسات میں پھر نئی ہو جاتی ہے یعنی سرسبز ہو جاتی ہے اس لئے اسے پنرانوا کہتے ہیں۔ Download

Zakhira Khawarzam Shahi, Hakim Hadi Hussain, Health, Medicine, ذخیرہ خوارز شاہی, حکیم ہادی حسین, طب, صحت,

Image
 Zakhira Khawarzam Shahi, Hakim Hadi Hussain, Health, Medicine, ذخیرہ خوارز شاہی, حکیم ہادی حسین, طب, صحت,  ذخیرہ خوارزم شاہی اردو ترجمہ محشی فن طب منتہی وجہ کی مبسوط کتاب کلیات و معالجات طب میں انتخاب جسکے دس حصہ ہین اور ہر حصہ بنام نہاد ایک کتاب کے ہے۔ ۔ جسکو حکیم ہادی حسین خان صاحب نابی طبیب مراد ابادی عام فہم تجمہ فرمایا اور محشی کیا۔ مطبع منشی نو لکشوم ۔ اس مطبع مین ہر علم و فن کی کتب موجود ہیں۔ شائقین کو فہرست جو علیحدہ موجود ہے اور درخواست سے مل سکتی ہے۔ معلوم ہو سکتا ہے کہ قیمت اس سال میں نہایت ارزاں مقرر ہوئی ہے ہم صرف کتب طب اردو، کتب طب فارسی ، مجموعات علم وغیرہ کتب نایاب زمانہ و کتب متفرق کچھ ذیل میں درج کرتے ہیں۔   حمد بے حد زیبا ہے اس حکیم مطلق کو جو شفا بخش خلائق ہے اور سپاس لا تعداد سزا وار ہے۔ اس شافی برحق کو جو حکیم حاذق ہے۔ ایسا قادر علی الاطلاق کہ متنہا اسکی حکمت کی بپایان ہے اور ایجاد و تکوین اسکا ازل سے ابد تک نمایاں ہے۔ اختلاف طبائع و عناصر کمال قدرت پر اسکی دلیل ہے۔ قاطع اور حدوث امرجہ کا ارکان سے صمدیت پر اسکی برہان سے ہے۔  اما بعد ناچیز ترین بندگان و

Ziabetis Ap har cheez Kha Saktay hain, Diabetes, Dr. Asif Mehmood Qadri, Health, Medicine, ذیابیطس۔ آپ ہر چیز کھا سکتے ہیں, ڈاکٹر آصف محمود قادری, طب, صحت,

Image
    Ziabetis Ap har cheez Kha Saktay hain, Diabetes,  Dr. Asif Mehmood Qadri, Health, Medicine, ذیابیطس۔ آپ ہر چیز کھا سکتے ہیں, ڈاکٹر آصف محمود قادری, طب, صحت,  ذیابطیس کے اکثر مریض کھانے پینے کے کافی شوقین ہوتے ہیں، اور ایک لحاظ سے ان کا یہی شوق، ان کے مرض کی وجہ بھی بنتا ہے۔ لیکن ذیابطیس کی تشخیص ہوتے ہی ان کی دنیا بدل جاتی ہے۔ ہر وہ چیز جو انیہں پسند تھی، وہ منع کر دی جاتی ہے، اور کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا ہو اپرھیزی کھانے کا ایک چارٹ ان کے ہاتھ میں تھما کر، فرمان جاری کر دیا جاتا ہے کہ اب اپنی باقی زندگی وہ صرف وہی چیزیں کھا سکتے ہیں، جو کہ اس کاغذ پر لکھ دی گئی ہیں۔ ستم بالائے ستم یہ، کہ خوراک کے اس پرھیزی چارٹ میں عموماً ایسے کھانے بتائے جاتے ہیں، جو ہمارے ماحول اور ثقافت سی میل نہیں کھاتے، لہذا بیشتر لوگوں کے لئے وہ قابل قبول نہیں ہوتے۔ اور جو چیز قابل قبول نہیں ہوتی، لوگ اس پر شاذ و نادر ہی کبھی عمل کر پاتے ہیں۔    ہم ہمیشہ سے یہ سمجھتے آئے ہیں کہ اس صورت حال کو بدلنا چاہیے۔ یہ ٹھیک ہے کہ ذیابطیس کے مریض کو خوراک کے بارے میں کچھ پاندیاں تو ماننا ہی پڑیں گی۔ لیکن ہم ان کی خو

Ziabetis control Kejiye, Dr. Saleem Farooqui, Health, Medicine, Diabetes, ذیابیطس کنٹرول کیجئے, ڈاکٹر سلیم فاروقی, صحت, طب,

Image
    Ziabetis control Kejiye, Dr. Saleem Farooqui, Health, Medicine, Diabetes, ذیابیطس کنٹرول کیجئے, ڈاکٹر سلیم فاروقی, صحت, طب,  تمام حمد و ثناء کے لائق ہے وہ رب کریم جس نے انسان کو ان علوم سے بہرہ ور کیا جن سے وہ یکسر نابلد تھا اور تمام عقیدتوں اور محبتوں کا مرجع ہیں وہ دانائے ختم الرسل ﷺ جن کی بدولت ہمیں خدا شناسی، کائنات شناسی اور خود شناسی کی دولت میسر آئی ہے۔ مجھے بطور معالج (فیملے فزیشن) میڈیکل پریکٹس کرتے ہوئے نصف صدی گذر چکی ہے اور میں نے لاکھوں مریضوں کے مختلف امراض کی تشخیص و علاج میں اپنی زندگی کے شب و روز بسر کیے ہیں ۔ کئی ایک بیماریوں کے بارے میں میری خصوصی توجہ، ماہرانہ نگہداشت اور تحقیق بروئے کار رہی ہے۔ ان بیماریوں میں ذیابیطس سر فہرست ہے۔ اس بیماری میں مبتلا ہزاروں مریضوں کے معائنے، ان کے طرز زندگی، خاندی حالات، رہن سہن، عادات اور خوراک پر غور و خوض کیا ہے۔ مرض کے متعلق ان کے توہمات، خدشات اور سوالات سن کر ان کی تسلی و تشفی کرتا رہا ۔ اس بیماری کی ماہیت، اسباب، علامات، انسانی جسم و ذہن پر اس کے اثرات اور ان کی پیچیدگیوں اور انہیں کنٹرول کرنے کے مختلف طریقوں پر سر دھنت

Dengue Virus, Health, Medicine, ڈینگی وائرس, صحت, طب,

Image
 Dengue Virus, Health, Medicine, ڈینگی وائرس, صحت, طب,  اس کائنات میں جو کچھ ہوتا ہے وہ اللہ کے حکم اور اذن سے ہوتا ہے۔ تمام مخلوقات اللہ تعالی کے لشکر ہیں وہ جس سے جو کام لینا چاہتا ہے لیتا ہے۔ ڈینگی وائرس کے اسباب جو بھی ہوں اور یہ جہاں سے بھی آیا ہو مگر یہ بات طے شدہ ہے کہ یہ اللہ کے حکم سے ہے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ نے رسول اللہ ﷺ سے طاعون کے متعقل سوال کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا "طاعون عذاب تھا جسے اللہ تعالی نے جس پر چاہا بھیجا اور اللہ تعالی نے اسے مومنوں کے لئے رحمت فرمایا، تو جو بھی شخص طاعون میں مبتلا ہو اور وہ صبر کرتے ہوئے اور یہ یقین رکھتے ہوئے اپنے علاقے میں ٹھہرا رہے کہ اسے ہرگز کوئی مصیبت نہں پہنچ سکتی مگر جو اللہ نے لکھی ہے تو ایسے شخص کو شہید جتنا اجر ملتا ہے۔ Download

Dhoop se Elaj, Tahir Mansoor Farooqi, Health, دھوپ سے علاج, طاہر منصور فاروقی, صحت,

Image
 Dhoop se Elaj, Tahir Mansoor Farooqi, Health, دھوپ سے علاج, طاہر منصور فاروقی, صحت,  دھوپ سے علاج۔ کینسر، دل کی بیماری، بلڈ پریشر، گٹھیا اور متعدد بیماریوں سے تحفظ اور تدراک کا فطرتی عمل۔ جب اپ لفظ "دوا" سنتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں جو تصور ابھرتا ہے وہ کسی فارمیسی سے ملنے والی گولی یا سیرپ ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمام ادویات گولیوں یا سیرپ کی شمل میں نہیں ہوتیں بلکہ اور بہت سے بنیادی، ابتدائی اور زیادہ ضروری شفا بخش مادے اور توانائیاں موجود ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے وافر مقدار میں اور مفت ایک وسیع تر فارمیسی میں پائی جاتی ہیں جسے ہم فطرت کہتے ہیں جہاں آپ کا ڈاکٹر آپ خود ہیں اور آپ کا اپنا جسم آپ کو چھوٹے چھوٹے نسخے اس وقت بھیجتارہتا ہے۔ جب صورت حال ٹھیک نہیں ہوتی یہ نسخے وہ اشارے اور علامتیں ہیں جو داخلی طور پر قابل فہم ہوتی ہیں۔    میں آپ کو ایک چھوٹی سی مثال پیش کرتا ہوں۔ جب آپ کے جسم میں پانی کم ہو جاتا ہے، تو آپ کو پیاس لگتی ہے یعنی آپ کا جسم آپ کو بتاتا ہے کہ اسے پانی کی ضرورت ہے۔ پیاس وہ کیفیت ہے جو آپ داخلی طور پر محسوس کریں گے۔ آپ کا منہ خشکی محسوس کرتا ہے ا

Dolat Sehat Khushi، Robin Seger, Hina Imtiaz, Health, دولت صحت خوشی, رابن سیجر, حنا امتیاز, طب,

Image
 Dolat Sehat Khushi، Robin Seger, Hina Imtiaz, Health, دولت صحت خوشی, رابن سیجر, حنا امتیاز, طب,  آج کل گہما گہمی کے دور میں لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ بیشمار کتابوں کا مطالعہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنی ذات پر زیادہ توجہ دے پاتے ہیں جس کی وجہ سے  لوگوں کے معیار زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ یہ کتاب اپنی نوعیت کی ایک بے مثال منفرد کتاب ہے جس کے ذریعے آپ اپنے معیار زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت بھی بہتر کر سکتے ہیں۔ اور بہت آسانی کے ساتھ اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کتاب کے مصنف رابن سیجر بین الاقوامی شہرت یافقہ شخص ہیں اور برطانیہ کے ان تین مصنفوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسن کارکردگی کی وجہ سے انہیں مختلف انعامات سے نوازا گیا ہے۔ یہ سیجر انٹرنیشنل کمپنی کے بانی ہیں ۔    یہ کمپنی تمام عمر کے لوگوں کے علاوہ مختلف تنظیموں اور اداروں کی بھی تربیت کر رہی ہے۔ اس کتاب میں 42 دن (چھ ہفتوں) کا ایک ہدف دیا گیا ہے۔ جو دراصل ایک تربیتی پروگرام ہے جس پر عمل کر کے آپ صرف 42 دنوں میں اپنی زندگی ہمیشہ کے لئے تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور