Posts

Showing posts from January, 2022

Dil Ki Biymariyan or Elaj-e-Nabvi, Dr. Khalid Ghaznavi, Medicine, Health, دل کی بیماریاں اور علاج نبوی, ڈاکٹر خالد غزنوی, طب, صحت,

Image
 Dil Ki Biymariyan or Elaj-e-Nabvi, Dr. Khalid Ghaznavi, Medicine, Health, دل کی بیماریاں اور علاج نبوی, ڈاکٹر خالد غزنوی, طب, صحت, دل کی بیماریاں روز بروز بڑھتی جار ہی ہیں۔ ہسپتالوں میں جائیے تو مریضوں کی اتنی تعداد دیکھنے میں آتی ہے کہ افسوس ہوتا ہے۔ اخبارات میں ماہرین امراض قلب کے مفید مشورے شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والی چکنائیاں دل کی نالیوں کو بند کر دیتی ہیں۔ سگریٹ پینے والوں کو دل کے دورے کا اندیشہ دوسروں سے زیادہ ہے۔ آرام طلبی، تفکرات اور بیسار خوری کو دل کی بیماریوں کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔  کیا ہم یقین کر لیں کہ جو شخص کم کھاتا، پیتا، پیدل چلتا اور سیدھی سادی زندگی بسر کرتا ہے اسے دل کا دورہ نہیں پڑے گا؟ حسن اتفاق سے دل کا ایک ایسا مریض ہمارے مشاہدے میں آیا جو ہر طرح کی احتیاتوں سے مزین زندگی گذار رہا تھا۔ پھر اسے دل کا دورہ کیوں پڑا؟ Download

Dil Ki Bimariyan, Heart Diseases, Dr. Simen Joseph, Medicine, Health, دل کی بیماریاں, ڈاکٹر سائمن جوزف, طب, صحت,

Image
 Dil Ki Bimariyan, Heart Diseases, Dr. Simen Joseph, Medicine, Health, دل کی بیماریاں, ڈاکٹر سائمن جوزف, طب, صحت,  ہیلتھ گائیڈ بک، دل کی بیماری، ڈاکٹر سائمن جوزف، ایم اے، بی ایم، ایم آر سی پی۔ مصور، ہیورڈ آرٹ گروپ۔  1۔ دل کس طرح کام کرتا ہے۔  2۔ بیماری کی اقسام۔  3۔ علاج اور روک تھام۔  4. پیس میکر۔     مکتبہ شعر و ادب، سمن آباد لاہور۔  دل سارے جسم میں خون پہچانے والا پمپ ہے۔ دراصل یہ ساتھ ساتھ ملے ہوئے دو پمپ ہیں۔ پہلا پمپ دائیں طرف ہے اسے دایاں دل کہتےہیں۔ سارے جسم کا خون نالیوں کے ذریعے اس میں پہنچتا ہے۔ اور یہیں سے پھیپھڑوں میں جاتا ہے۔ دوسرا پمپ بائیں طرف ہے۔ اسے بایاں دل کہتے ہیں۔ یہ ہی پھیپھڑوں سے خون لے کر اسے سارے جسم میں پہنچاتا ہے۔  دونوں پمپ خون کی نالیوں سے دو دو جگہوں پرملے ہوئے ہیں۔ مگر خون کے دورے کے معاملے میں یہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ جبکہ دونوں  کا تعلق ایک ہی عضو سے ہے۔ دل کے ان دونتوں حصوں میں سے ہر ایک کے دو حصے ہیں ۔ اوپر کا حصہ خون وصول کرتا ہے۔ اسے ائٹریا کہتے ہیں اور نیچے کے بڑے پمپ کرنے والے حصہ کو ونٹریکل کہتے ہیں۔ Download

Dastur-ul-Murakabat, Medicine, Health, Iqbal Ahmad Qasmi, دستور المرکبات, طب, صحت, اقبال احمد قاسمی,

Image
    Dastur-ul-Murakabat, Medicine, Health, Iqbal Ahmad Qasmi, دستور المرکبات, طب, صحت, اقبال احمد قاسمی,  دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ) اقبال احمد قاسمی(ایم ڈی، علم الادویہ، ایم ڈی، معالجات) اجمل خان طبیہ کالج، اے ایم یو، علی گڑھ، ماخذ اردو کی برقی کتاب۔ تدوین اور ای بک تشکیل : اعجاز عبید۔  ابوالفضائل داؤد بن البیان الاسرائیلی، متوفی 1141ء، اپنے زمانے کا ایک مشہور اور ماہر طبیب و معالج تھا جو قاہرہ کے مشہور زمانہ اسپتال "شفاخانہ الناصریہ" میں طبابت کرتا تھا۔ اس نے اپنے معمولات مطب کو "الدستور البیمار ستانی فی الادویہ المرکبہ" کے عنوان سے مرتب کیا تھا جسے قبول عام حاصل ہوا اور جو بر سہا برس تک اطباء کا معمول رہا اور اس کے دور کے شفاخانوں کو سند کا درجہ ملا۔ اسی مناسبت سے منت نے اپنی اس تالیف کو "دستور المرکبات" کا نام دیا ہے۔  زیر نظر کتاب "دستور المرکبات" یونانی طب کے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ کورسوں کے ان طلباء کی فرمائش اور نصابی ضرورت کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے جو ادویہ مرکبہ کے تفصیلی مطالعہ اور قرابا دینی مرکبات پر مبسوط مع

Darj-e-Gohar, Health, Medicine, درج گوہر, صحت, طب, حاجی غفران عبد الرحمان, Haji Gufran Abdul Rehman,

Image
  Darj-e-Gohar, Health, Medicine, درج گوہر, صحت, طب, حاجی غفران عبد الرحمان, Haji Gufran Abdul Rehman,  حمد و کبریائی اس حکیم مطلق خالق عناصر و مزاج کو لائق ہے جس نے نبض کو ترویج نفس کے لئے قبض و بسط عنایت فرمایا اور واسطے پاک کرنے بند کے آلائش فضلات سے مخرج بول و براز بنایا۔ اگ ان امروں میں کچھ خلل آئے تہلکہ عظیم زندگی میں پڑ جائے۔ بند کو مثل شہر کے آراستہ کیا۔ طبیعت کو والی ملک کی طرح متنظم اسکا کر دیا۔ کہ حریفِ مرض اگر غارتگری پر سر اٹھائے۔ طبیعت اس سے برسر مقابلہ پیش آئے۔ "فتبارک اللہ احسن الخالقین" اور ہزاروں درود نا محدود و نثار اس عالیجناب صاحب قانون شریعت پر جو سارے مخلوقات خدا کا مسیحا ہے۔ ہدایت کاملہ اسکی تمام عالم کے لئے شفا ہے۔ جسے اسکے علاج پر عمل کیا امراض کفر ضلالت سے پاک ہوا۔ فرحمۃ اللہ علیہ و برکاتہ و علی آلہ واصحابہ اجمعین۔ اما بعد التماس کرتا ہے بندہ راجی غفران محمد بن عبد الرحمان بن حاجی محمد روشن خان مغفور کہ طب احسانی تصنیف حکیم احسان علی خان صاحب Download

Dafe Amraz Uzu Tanasul, دافع امراض عضو تناسل, Hakim Fazal Hussain, حکیم فضل حسین, طب, صحت, Health, Medicine,

Image
   Dafe Amraz Uzu Tanasul,  دافع امراض عضو تناسل, Hakim Fazal Hussain, حکیم فضل حسین, طب, صحت, Health, Medicine, بعد حمد خالق اکبر و حکیم و ذودالجودوکرم کہ جس نے اپنی حکمت انور سے تمامی مخلوقات کو عرصہ شہود میں لایا و نعت سرور کائنات کو جس کی شان میں لولاک لما خلقت الافلاک فرمایا ﷺ ۔ مخفی نر ہے کہ فی زمانہ جو دیکھا جاتا ہے کہ عضو تناسل کی امراضوں میں بہت سی دنیا مبتلا ہے اور اکثر اشخاص جو فروش گندم نما ادویات غیر مجربہ بنام نہاد مجربہ بذریعہ اشتہار کے مشتہر کر کے لوگوں سے قیمت وصول کرتے ہیں اور پیچھے سے کوئی فائدہ ظہور میں نہیں آتا اور بھی بدنام ہوتے ہیں۔    مثل مشہور ہے کہ ایک مجھلی تمام تالاب کو گندا کر دیتی ہے اس واسطے اس عاجز نے بہت کوشش کی ہے کہ نسخہ جات مجربہ بعد تحریر بسیار کے جمع کرکے بہ خواہش از جناب صمیم کے یہ رسالہ دافع امراض عضو تناسل چار باب کے منقسم کر کے خوباں مروجہ میں تحریر کیا ہے۔ امید ہے کہ سب شائقین اس کے فائدے سے آگاہ ہو کر ایسے دشوار امر کو ساتھ آسانی کے نکلیں گے پھر کسی کے جعلی ادویات کی طرف خیال نہ کریں گے اور زر مفت برباد کرنے سے بچیں گے۔ بہت سے شائقین اس ک

Khawas-e-Kaila, Characterstics & Benfits of Banana, Health, Medicine, خواص کیلا, صحت, طب, حکیم حافظ طاہر محمود, Hakim Hafiz Tahir Mahmood,

Image
    Khawas-e-Kaila, Characterstics & Benfits of Banana, Health, Medicine, خواص کیلا, صحت, طب, حکیم حافظ طاہر محمود, Hakim Hafiz Tahir Mahmood, کیلے کا شمار لذیذ ترین پھلوں میں ہوتا ہے۔ کیلا ایک عام اور بڑا ہی لذیذ پھل ہے۔ یہ ایک عمدہ غذا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوا بھی ہے۔ یہ جگر کے لئے مقوی ہے۔ دیر ہضم ہے لیکن بدن کو فربہ کرتا ہے۔ کم مقدار میں کھانے کی صورت میں قابض ہے۔ قبض کرتا ہے۔ لیکن زیادہ مقدار میں کھانا قبض کشا ہے۔ کیلا پیچش میں بھی مفید ہے۔ اگر پیچش سدہ کے بغیر ہو تو ایک کیلے کی پھلی چینی کے ساتھ کھانے سے فوری آرام آجاتا ہے۔ آج کل برصغیر پاک و ہند  میں  کیلے کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔  ہر قسم اپنا ایک الگ ذائقہ، حلاوت، غذائی خصوصیت، مزاج، قوت بخشی کا معیار اور خوشبو رکھتی ہے۔ ان اقسام میں چند ایک مشہور قسمیں حسب ذیل ہیں۔  1۔ انوپان کیلا  2۔ سلہٹ کیلا 3۔ ڈھاکہ کیلا 4۔ جنگلی کیلا 5۔ مال ڈھوک کیلا 6۔ سورن کیلا 7۔ بیجا کیلا 8۔ کوکنی کیلا 9۔ رائے کیلا 10۔ رام کیلا  11۔ چینیہ کیلا  12۔ بگیرا کیلا 13۔ نہنگا کیلا 14۔ چمپا کیلا 15۔ صفری کیلا 16

Khawas-e-Anda, Characteristics of Egg, Health, Medicine, خواص انڈہ, صحت,طب, Hakim Hafiz Tahir Mahmood, حکیم حافظ طاہر محمود,

Image
  Khawas-e-Anda, Characteristics of Egg, Health, Medicine, خواص انڈہ, صحت,طب, Hakim Hafiz Tahir Mahmood, حکیم حافظ طاہر محمود,  انڈا دودھ کی طرح ایک مکمل غذا ہے۔ ایک بہترین مقوی غذا ہے۔ اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جو جس کی ساخت اور اس کی نشونما کے لئے ضروری ہے۔ بہ نسبت پورے ابلے ہوئے انڈے کے آدھا ابلا ہوا نیم برشت انڈا زیادہ مفید ہے۔ کھولتے ہوئے پانی میں ڈیڑھ دو منٹ میں انڈا نیم برشت ہو جاتا ہے۔ اور اس طریقے سے یہ ہر مزاج اور طبیعت کے موافق ہوتا ہے۔ جریان و احتلام میں انڈے کا استعمال ممنوع ہے۔   کچا انڈا بالخصوص اور پکا ہوا انڈا بالعموم بکثرت استعمال کرنے پر ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور زیادہ ابلا ہوا  یا گھی میں تلا ہوا انڈا قابض اور ہاضمے کے لئے مضر ہے۔ مزاج: گرم تر افعال و منافع: انڈا ایک غذا نما دوا ہے۔ یعنی غذا کے ذریعہ سے جسم کو دوا کا فائدہ پہنچاتا ہے۔ انڈا دق و سل کے مریض، قلت خون، ضعف باہ اور ضعف اعضائے رئیسہ و اعصاب کے لئے ایک مفید ترین زود اثر دوا ہے۔ انڈا قوت باصرہ اور دل و دماگ کی کمزوری دور کرنے کے لئے بے نظیر دوا ہے۔ اگر انڈہ باقاعدہ استعمال کیا جائے تو بڑھاپے تک ضعف باہ

Khawateen Ke Sehat, Dr. Samreen Farid, Medicine, خواتین کی صحت, ڈاکٹر ثمرین فرید, طب,

Image
Khawateen Ke Sehat, Dr. Samreen Farid, Medicine,  خواتین کی صحت, ڈاکٹر ثمرین فرید, طب,  ہمارے ہاں صنف نازک سے متعلق، متوازن، حقیقی اور مشرقی و دینی روایات سے ہم آہنگ لٹریچر کی شدید کمی رہی ہے۔ خواتین کے حوالے سے حیا باختہ مادر پدر آزاد لٹریچر ملک میں مختلف عنوانات کے تحت آرہا ہے۔ جسے کوئ سلیم الفطرت انسان اپنے گھر نہیں لے جا سکتا۔ ایسی کتب کے مصنفین و مولفین اور ناشرین نے "عورت" کے نام سے سراسر تجارتی فائدہ اٹھایا اور جنسی جذبات و ہیجان خیزی کو انگیخت کیا۔ ان حیا سوز معاملات کے سبب غلط نظام کے حامل اس معاشرے میں مزید توڑ پھوڑ ہوئی۔ اس لئے اب اس صنف کو ایک ایسی متوازن، مشرقی روایات سے ہم آہنگ جامع کتاب کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی تھی۔ جو خواتین کی دینی امور سے متعلق رہنمائی اور انکے نفسیاتی مسائل، ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں اور خانگی امور سے متعلق ہو اور خواتین کی روز مرہ کے حوالے سے انکی ایسی رہنمائی کرے جو زندگی میں سہولت و آسانیا پیدا کرے۔    اس حوالے سے انہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پھیلائے ہوئے ہوس زر کے جال سے نکال کر مؤثر زود اثر دیسی ادویات کی جانب رہنمائی کرے جو حس

Khawateen ke Masail, خواتین کے مسائل,

Image
 Khawateen ke Masail, خواتین کے مسائل,  خواتین میں پائی جانے والی چند غلط باتیں۔  1۔ عام ناواقف اور ان پڑھ عورتوں میں یہ مشہور ہے کہ جب تک چلہ یعنی چالیس دن یا سوا مہینہ نہ گزر جائے، زچہ پاک نہیں ہوتی۔ یہ محض غلط ہے بلکہ جس دن خون بند ہوجائے اسی دن غسل کر کے نماز، روزہ شروع کر دے۔ (بہار شریعت)۔   2۔ بعض عورتوں کو جب حیض آتا ہے تو وہ خون بند ہوجانے کے باوجود اپنے دنوں کی گنتی پوری کرتی ہیں یعنی اگر وہ سات دن میں پاک ہوتی ہیں اس مرتبہ پانچ دن خون آکر بند ہو گیا مگر وہ سات دن پورے ہونے کا انتظار کرتی رہیں تو یہ سخت منع ہے۔ جس دن خون بند ہوجائے اسی دن غسل کر کے نماز شروع کر دیں۔ (فتاوی رضویہ)۔   3۔ حیض و نفاس والی عورت نیاز وغیرہ کا کھانا بھی پکا سکتی ہے اور کھا بھی سکتی ہے۔ مثلاً حضور غوث پاک کی گیارویں اور 22 رجب شریف کی نیاز وغیرہ میں اکثر خواتین حیض و نفاس والی کو نہ تو نیاز پکانے دیتی ہیں اور نہ ہی انہیں کھانے دیتی ہیں۔ یہ سب باتیں لغو ہیں۔ کیونکہ حیض ایک ایسی نجاست ہے جو پورے جسم میں سرائیت نہیں کرتی۔   4۔ حیض و نفاس والی عورت کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانا بھی جائز ہے اور اسے اپنے س

Khushk Mewa Jaat se Elaj, Hakim Muhammad Azam Sufi, Medicine, خشک میوہ جات سے علاج, حکیم محمد اعظم صوفی, طب,

Image
 Khushk Mewa Jaat se Elaj, Hakim Muhammad Azam Sufi, Medicine, خشک میوہ جات سے علاج, حکیم محمد اعظم صوفی, طب,  لیموں، آب حیات ۔ لیموں قدرت کا گراں قدر عطیہ ہے۔ ماہرین حیات نے لیموں کو اکسیر کہا ہے۔ جگر کی ساری خرابیوں کو دور کرنے کے لیے لیموں آب حیات ہے۔ جو لوگ لیموں کے استعمال کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں وہ کبھی پیٹ اور معدہ کے امراض کا شکار نہیں ہوتے۔ دل اور جگر کے جتنے مرض ہیں ان سب میں لیموں بے حد فائدہ مند ہیں۔ لیموں خون کو صاف کر دیتا ہے، چہرے کی رنگت نکھار دیتا ہے۔ دل دھڑکتا ہو تو اس تکلیف کے ازالہ کے لئے لیموں کا استعمال بے حد سود مند ہے۔ آدھے گلاس پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ کر ناشتہ سے پہلے پی لینے سے بہت سست جگر بھی صحیح کام کرتے ہیں۔  بدہضمی کے ازالے کہ لیے کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پانی کا ایک گلاس جس میں لیموں کا رس ملایا گیا ہو معجزہ نما اثر رکھتا ہے۔   جو لوگ اس عمل کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں انہیں کبھی بد ہضمی کی شکایت نہیں ہوتی۔ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لینا اپنا معمول بنا لیا تو لیموں کی معجزہ نمائی دیکھ کر آپ حیران ہو جائیں گے

Khazinat-ul-Mujarbat, Pandat Kirshan Kanor Sharma, Medicine, خزینۃ المجربات, پنڈت کرشن کنور شرما, طب,

Image
 Khazinat-ul-Mujarbat, Pandat Kirshan Kanor Sharma, Medicine, خزینۃ المجربات, پنڈت کرشن کنور شرما, طب,  پنڈت کرشن کنور دت شرما اپنے استاد محترم جناب حکیم محمد عبد اللہ مرحوم ؒ کی طرح نسخہ جات کو چھپانا گناہ سمجھتے تھے۔ اسی لیے ان کے زیر نگرانی شائع ہونے والا رسالہ "آب حیات" ایک معمولی قصبہ ٹوہانہ سے شائع ہونے کے باوجود پورے بر صغیر میں مشہور ہو گیا۔ جو شہرت اس رسالہ کو نصیب ہوئی وہ کم ہی کسی اور کے حصہ میں اس کی 1939ء میں پنڈت صاحب 26 سال کی عمر میں وفات پاگئے تو رسالہ بند ہو گیا۔    لیکن نصف صدی گذرنے کے باوجود شائقین طب ان پرچوں کی تلاش میں ہیں۔ ہم نے 1935ء سے 1937ء تک کے رسالہ آب حیات کے اہم نسخہ جات کو بمع تصدیقات آپ کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔ اس کا دوسرا حصہ بھی مرتب کر کے جلد آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔ ہمارا روز مرہ کا مشاہدہ اس بات کا گواہ ہے کہ دنیا میں جس قدر لوگ ضعف باہ کی شاکی ہیں اسی قدر کسی اور مرض کے ہاتھوں نالاں نہیں ہیں۔ کتابون اور رسالوں میں آئے دن نئے نئے نسخے اور مجربات خاص، بھی اس شکایت کو رفع کرنے کے لئے شائع ہوتے رہتے ہیں۔ مگر اب تک اس مرض کا کوئی

Khazain-ul-Adwiya, Medicine, Allama Najm-ul-Ghani Rampuri, خزائن الادویہ, علامہ نجم الغنی رامپوری, طب,

Image
 Khazain-ul-Adwiya, Medicine, Allama Najm-ul-Ghani Rampuri, خزائن الادویہ, علامہ نجم الغنی رامپوری, طب,  خزینۃ الادویہ مدح اعلی حضرت قدر قدرت خسروخرو آگاہ جہاں پرور عالم پناہ امیر الامراء ہز ہائنس نواب سر سید محمد حامد علی خان بہادر مستعد جنگ۔ طبابت مصر اول ملک مصر کے باشندوں میں سے کاہن اور مشائخ وغیرہ نے جو دوسرے علوم سے بھی بہرہ ور تھے چند باتیں جمع کر کے طبابت کو ایک علم قرار دیا۔ اپنی ضعفت اور بزرگی زیادہ ہونے کے واسطے ایسے مفید مطاب کو عوام الناس میں مشہور نہ کیا۔ یہ لوگ رو نیل کے سبب سے مصر کی زرخیزی تصور کر کے تمام چیزوں کی اصل پانی کو شمار کرتے تھے اور دارا اے اول کے زمانے تک جو حضرت عیسی علیہ السلام سے 1087ء برس پہلے بادشاہ ایران تھا۔   مصری حکیموں کا سب لوگ بڑا اعتبار کرتے تھے۔ افریقہ میں سیرین کے رہنے والے بھی طبیب حاذق تھے اپنے زمانے کی طبابت میں جیسا کہ چاہیئے ویسے لائق تھے۔ طبابت ہند جب مصر میں اس علم  کی ابتداء اور بنیاد ہوئی اور تواریخ سے ثابت ہے کہ ولایت مصر اہل ہند کے آنے سے آباد ہوئی تو کیا عجب ہے کہ ہندوستان میں طبابت کا چرچا زمانہ قدیم سے ہو مگر ہندوؤں کی کتب

Hairat Angez Hafiza Namumkin Nahi, حیرت انگیز حافظہ ناممکن نہیں, Medicine, طب, حکیم طارق محمود چغتائی, Hakim Tariq Mahmood Chughtai,

Image
    Hairat Angez Hafiza Namumkin Nahi, حیرت انگیز حافظہ ناممکن نہیں, Medicine, طب, حکیم طارق محمود چغتائی, Hakim Tariq Mahmood Chughtai,  دنیا میں جتنے بھی لو گ باکما ل بے مثال بنے ہیں ۔ ان کی خاص وجہ لا زوال حافظہ اور بہترین یا داشت ہے۔ اس ورثے کے حصول کے لیے لو گو ں نے کیا کیا جتن کیے کیسے کیسے اسباب اختیار کیے کس کس دروازے کی ٹھوکریں کھا ئیں حتٰی کہ اگر کسی کے پاس حافظے کا کوئی گر‘ نسخہ یا راز ہواتو مہینو ں کا سفر کرکے اس کی چوکھٹ کے سوالی ہوئے لیکن اکثر بے مراد واپس ہوئے کیونکہ جو کوئی راز جانتا ہے وہ یہ راز اپنی قبر تک لے جاتاہے ۔ ایسے دور میں چند ایسے لو گ بھی ہیں جن کے اندر مخلو ق خدا کی خدمت کا جذبہ اور تڑپ ہے وہ اپنا جینا مرنا مخلو ق کی خدمت کے جذبے کو لیکر چلتے ہیں ۔ یہ کتا ب اس خدمت کے جذبے کا نام ہے کہ آپ اپنی یاداشت حافظے کو کس طر ح بہتر بنائیں کتا ب کیا ہے ایک تحفہ جو گھر کے ہر فرد اور عمر کے ہر شخص کی ضرورت ہے٭    کتا ب میں دماغ کے اندر حافظے کی وجہ اسکے اسباب پھر اسکی علا مات حتی کہ اسکا شافی علا ج دیا گیا ہے ۔٭ کند ذہنی نالا ئقی یابیماری ایک نہایت آسان لیکن تحقیق

Haiwani Dunya ke Ajaibat, حیوانی دنیا کے عجائبات, Medicine, طب, Abdul Basir Khan, عبد البصیر خان,

Image
  Haiwani Dunya ke Ajaibat, حیوانی دنیا کے عجائبات, Medicine, طب, Abdul Basir Khan, عبد البصیر خان,  جانوروں میں سو سائٹی کی نشو نما "ٹڈی دل" مشہو ہے اس کے پرے کے پرے اس تعداد میں چلتے ہیں کہ آسمان ڈھک جاتا ہے۔ سورج تک چھپ جاتا ہے۔ معلوم ہتا ہے کہ جیسے زمین کے اوپر کمبل تان دیا گیا ہو۔ سمندر میں بعض جگہوں پر مچھلیاں اتنی بڑی تعداد میں پائی گئی ہیں کہ جہازوں کا راستہ رک گیا ہے۔ لیکن ان میں سے کسی جماؤ کو بھی انجمن نہیں کہ سکتے۔ سوسائٹی کے معنی صرف ایک سے زیادہ جانداروں کا ایک جگہ ہونا ہی نہیں ہے بلکہ اس سے کچھ اور مراد ہے۔ ایک ھد تک یہ کہا جاسکتا ہے کہ شہد کی مکھیوں، بھڑوں، چیونٹیوں اور دیمکوں کی زندگی سوسائٹی کی مثالیں پیش کرتی ہے۔ لیکن اگر دراصل غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ بھی سوسائٹی کے اصولوں کی پابند نہیں اور اس لئے ان کی زندگی بھی کسی سوسائٹی کے تحت نہیں گذرتی۔ ان میں سے ہر ایک کا ایک خاص نظام ہے جو قدرت کی طرف سے ان کو پیدائش ہی کے وقت ورثے میں ملا ہے وہ اسی نظام کے ماتحت اپنی زندگی کو گذار دیتی ہیں اس میں کبھی کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ نہ اس میں کسی قسم  کی ت

Halfia Mujarbat Hakeem-e-Inqilab, Hakim Yasin Chawla, Medicine, حلفیہ مجربات حکیم انقلاب, حکیم یاسین چاولہ, طب,

Image
    Halfia Mujarbat Hakeem-e-Inqilab, Hakim Yasin Chawla, Medicine, حلفیہ مجربات حکیم انقلاب, حکیم یاسین چاولہ, طب,  صابر فارما کوپیا  میں سب سے پہلے حکیم صاحب مرحوم کے اس کارنامہ حیات کو ہدیہ قارئین کرنا چاہتا ہوں جس پر ان کے مطب کی کامیابی کا تمام دارومدار تھا۔ یہ وہ آسان اور ضامن شفاء مجوموعہ نسخہ جات ہے جسے جس نے آزمایا فوراً پکار اٹھا زفرق تا بقدم ہر کچا کہ می نگرم   کرشمہ دامن دل می کشد کہ جا اینجاست۔    حکیم صاحب مرحوم نے اس فارما کوپیا کی ترتیب میں کس قدر خون جگر دیا اس کا اندازہ صرف ارباب بصیرت ہی کر سکتے ہیں۔ آپ بھی انشاء اللہ اس کی نافعیت کو محسوس کئے بغیر نہ رہیں گے۔ تشریح اصطلاحات: اس کے تحت اصطلاحات ادویہ کی تشریح پیش کی جارہی ہے تاکہ قارئین حضرات روز مرہ کے مستعمل مرکبات کے اسمائے مجوزہ کے صحیح مفہوم کو سمجھ کر ان کے فوائد و اثرات سے مستفید ہو سکیں۔    1۔ محرک: اس سے مراد ایسی دوا ہے جو کسی مفرد عضو کو سکون سے فعل میں لائے اس عضو کی متعلقہ تیزی کو تحریک کہتے ہیں۔ یہ تیزی سے اس عضو کے جسم میں اکساہٹ سے پیدا ہوتی ہے۔ یاد رہے ہر عضو اپنے متعلقہ مخصوص مزاج کی حامل ادویہ ، اغ

Hikmat ke Mufeed Totkay, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, حکمت کے مفید ٹوٹکے, بابا عبد الحکیم گجراتی, طب,

Image
  Hikmat ke Mufeed Totkay, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, حکمت کے مفید ٹوٹکے,  بابا عبد الحکیم گجراتی, طب, ہزار ہزار شکر اس ذات کریم و رحیم کا جس نے ہمیں انسان پیدا کر کے اشرف المخلوقات کا اعزاز بخشا۔ اور ہماری تخلیق اس مٹی سے کی جو ان گنت مخلوق کے علاوہ شجر و حجر کی ماں ہے۔ اس مٹی سے پیدا ہونے والی ہر چیز آکر مٹی ہی ہو جاتی ہے۔ اس مٹی مین ایک یہ بھی وصف ہے کہ وہ ہمارے ہر دکھ کا علاج ہے    اس مین پودے اگتے ہیں جو انسانی اور حیوانی بیماریوں کے علاج بھی ہیں۔ سونا، چاندی، تانبہ، لوہا اور دیگر دھاتیں جہاں دوسری ضروریات کو پورا کرتی ہیں وہاں یہ چیزیں ہمارے دکھ درد اور بیماری کے لئے علاج بن کر ہم پر خدائے کریم کا احسان ظاہر کر کے  اس کی خدائی اور حقیقت کا ثبوت بھی بہم پہنچاتی ہین۔ ہر وہ چیز جو زمین میں موجود ہے بیکار نہیں بلکہ ہمارے کام کی چیز ہے۔ اسی لئے قرآن میں ارشاد فرمایا کہ تم زمین کا آپریشن کرو ہم نے تمہارے لئے اس میں روزی اور بیش  بہا خزانے رکھے ہیں۔ Download

Haqiqat Kushta Sazi, حقیقت کشتہ سازی, Hakim Elahi Baksh Multani, Medicine, حکیم الہی بخش ملتانی, طب,

Image
 Haqiqat Kushta Sazi, حقیقت کشتہ سازی, Hakim Elahi Baksh Multani, Medicine, حکیم الہی بخش ملتانی, طب, حقیقت کشتہ سازی۔ اس کتاب میں ان حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشتہ زہر ہے یا تریاق۔  یہ کتاب میں جناب حکیم الحاج غلام رسول بھٹہ صاحب کے نام معنون کرتا ہوں جو قانون صابر کے فروغ کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ ان کی ان خدمات کے سلسلے میں انہیں ہدیہ تبریق پیش کرتا ہوں۔ کشتہ دراصل ایک جسم کو تقسیم در تقسیم سے ناقابل تقسیم ذرے تک پہنچانے کا عمل ہے۔ جوہر جسم کی اکائی کا درجہ اختیار کر جاتا ہے۔ جس کو آج کی زبان میں ایٹم کہتے ہیں۔ ہر جسم اکائیوں سے بنتا ہے اور تقسیم در تقسیم ہو کر دوبارہ اکائی بن جاتا ہے۔    کائنات کا نظام اور اس سے  حیات انہیں عوامل سے چل رہی ہے۔ یہ تحقیق آج کی تحقیق نہیں آج تو ان تحقیقوں کو ریاضی کی شیرینی سے شوگر کوڈ کر کے نئے سے نئے الفاظوں کا جامہ پہنا کر اور نوک پلک سنوار کر خوب صورت سے خوبصورت خدو خال کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ آج بھی اگر کسی تھیوری کی تحقیق کی جائے تو یہ تھیوری کہیں نہ کہیں جا کر سابقہ علوم کا چربہ ثابت ہوتی ہے۔  جناب کرشن داس وید جو کہ کرشن

Hifzan-e-Sehat ka Ilmi Sarmaya or Masadar-o-Marajeh, Iqbal Ahmad Kazmi, Medicine, حفظان صحت کا علمی سرمایہ اور مصادر و مراجع, اقبال احمد کاظمی, طب,

Image
 Hifzan-e-Sehat ka Ilmi Sarmaya or Masadar-o-Marajeh, Iqbal Ahmad Kazmi, Medicine, حفظان صحت کا علمی سرمایہ اور مصادر و مراجع, اقبال احمد کاظمی, طب,  انتساب خاندان شریفی کے اس روشن چراغ کے نام جسے طبی دنیا مسیح الملک حکیم اجمل خان کے نام سے جانتی ہے۔ علم طب کی تاریخ (ایسا علم جس میں جسم انسانی سے بہ لحاظ صحت و عدم صحت یا زوال صحت پر بحث کی جائے) اور اس کی غرض و غایت (اگر صحت حاصل ہے تو اس کی حفاظت کی جائے اور اگر معدوم ہو گئی ہے تو صحت کو واپس لانے کی کوشش کی جائے) کی رو سے علم طب کو دو حصوں پر تقسیم کیا جاتا ہے۔  (الف) علم حفظ صحت  (ب) علم العلاج،   حفظان صحت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ علم حفظ نظام طب میں نصف طب کو محیط ہے۔ نیز فی زمانہ طالب علم طب کے مختلف شعبوں کے مقبالہ میں عالمی پیمانہ پر انفرادی و حکومتی سطح پر  بھی حفظ صحت کی طرف زیادہ رجہان پایا جاتا ہے۔ خود عالمی ادارہ صحت کا 2000ء تک سب کو صحت سے روشناس کرانے کا منصوبہ اس کا بین ثبوت ہے۔ اس تناظر میں حفظ و صحت اور اس کے اصولوں کے علم کو طب کی بنیاد اور اساس کی اہمیت حاصل ہے۔ طب کا علمی سرمایہ جو کہ

Hifzan-e-Sehat Kitabiyat, Razi-ul-Islam Nadvi, Medicine, حفظان صحت کتابیات, رضی الاسلام ندوی, طب,

Image
 Hifzan-e-Sehat Kitabiyat, Razi-ul-Islam Nadvi, Medicine, حفظان صحت کتابیات, رضی الاسلام ندوی, طب,  کوئی شخص جس موضوع پر تحقیق کرنا چاہتا ہے ضروری ہے کہ اس سے متعلق تمام دستیاب علمی سرمایہ اس کے سامنے ہو۔ اسے معلوم ہو کہ اس موضوع پر کس کس پہلو سے کام ہوا ہے اور اس کے پیش رو اہل علم اور مصنفین نے اس کے کن کن گوشوں میں اپنی علمی و تحریری کاوشیں پیش کی ہیں۔ عصری اصطلاح میں اسے لٹریچر سروے (Literature Sruvey) کہا جاتا ہے اور ریسرچ میتھاڈولوجی (Research Methodology) میں اسے  بنیادی اور اولین حیثیت حاصل ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ جدید زمانے کی دین نہیں ہے۔ صدیوں پہلے سے یہ روایت قائم ہے اور مسلم دانشوروں اور ماہرین علوم کا اس میں قابل قدر حصہ ہے۔   علوم و فنون کی وسعت اور ان میں تصنیفات و تالیفات کی کثرت کے پیش نظر کسی موضوع پر ہوئے کام اور اس کے جملہ مصادر و مراجع کا پتا لگا لینا مشکل ہو گیا ہے۔ محقق کا خاصا وقت اس کی نذر ہو جاتا ہے اور اس پر بھی اطمینان نہیں ہو پاتا کہ اس نے متعلقہ موضوع پر ہوئے تمام کاموں کا احاطہ کر لیا ہے۔ اس صورت حال میں کتابیات کی موجودگی محقق کے لئے بڑی آسانی فراہم

Hifz-e-Sehat or Pani, Hakim Abdul Mannan, Medicine, حفظ صحت اور پانی, حکیم عبد المنان, طب,

Image
 Hifz-e-Sehat or Pani, Hakim Abdul Mannan, Medicine, حفظ صحت اور پانی, حکیم عبد المنان, طب,  پانی حیات انسانی کا ایک لازمی جزو ہے۔ اس کے بغیر کسی جاندار شے کا وجود محال ہے۔ انسان تمام مخلوقات میں سب سے افضل و اشرف ہے۔ اللہ تبارک تعالی نے اس کی تمام ضروریات کا انتظام فرمایا ہے۔ غور و فکر کرنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جو چیز انسانی زندگی کے لئے جتنی اہم ہے وہ اسی قدر سہل الحصول  اور وافر مقدار میں موجود ہے۔ مثلا غذا، ہوا، پانی اور روشنی وغیرہ۔ انسانی صحت کی حفاظت اور اس کی بقاء کے لئے جیسے دیگر اسباب و وسائل کے استعمال کے اصول و ضوابط ہیں جب پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے   اسی طرح پانی جو کہ انسانی زندگی کا اہم ترین جزو ہے اس کے استعمال کے بھی قیود شرائط ہیں۔ مثلاً پانی کی مقدار و وقت و کیفیت۔ ہمارے ایک قریبی رفیق جو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں ملازم ہیں وہ اپنے مریضوں اور تمام ملنے جلنے والوں کو انتہائی سنجیدغی سے کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پینے کی ترغیب دیتے ہیں۔  جس پر ابتدا مین ہم نے توجہ نہ دی لیکن دوران مطالعہ بعض مشاہیر اطباء کی اس قسم کی ہدایات نظر سے گذریں جس کی بنا پر ہم

Al-Hijama Tibb-e-Nabvi, Tariq Maqsood, Medicine, الحجامہ طب نبوی, طارق مسعود, طب,

Image
 Al-Hijama Tibb-e-Nabvi, Tariq Maqsood, Medicine, الحجامہ طب نبوی, طارق مسعود, طب,  حجامت کے بارے میں سنن ابن ماجہ کی حدیث جبارہ بن مغلس سے مروی ہے جو ایک ضعیف راوی ہے، اس نے کثیر بن سلیم سے روایت کیا کہ انہوں نے انس بن مالک کو کہتے ہوئے سنا۔ "رسو اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ میں اس رات جس رات مجھے معراج میں لے جایا گیا، جب بھی کسی گروہ پر گزرتا تو وہ کہتا کہ اے محمد اپنی امت کو حجامت کا حکم دو"   اسی حدیث کو ترمذی نے اپنی کتاب جامع ترمذی میں ابن عباس سے ان لفظوں میں بیان کی: "پچھنے لگانا ضروری جانو اے محمد"  اور صحیحین میں طاؤس کی حدیث کے جو ابن عباس سے مروی ہے الفاظ یہ ہیں۔    "نبی ﷺ نے پچھنا لگوایا اور حجام کو اسکی اجرت دی"۔   صحیحین میں یہ حدیچ حمید الطویل بروایت انس بن مالک مروی ہے۔   "رسول اللہ ﷺ کو پچھنا ابو طیبہ نے لگایا، آپ نے بطور اجرت دو صاع غلہ دیئے جانے کا فرمایا اور اپنے غلاموں سے گفتگو فرمائی۔ انہوں نے ابو طیبہ کا حصہ کم کر دیا۔ آپ نے فرمایا جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو ان میں بہتر پچھنا لگا کر علاج کرنا ہے۔ "

Haziq Mujarbat-e-Bah, Hakim Zia-ul-Rehman, Medicine, حاذق مجربات باہ, حکیم ضیاء الرحمان, طب,

Image
 Haziq Mujarbat-e-Bah, Hakim Zia-ul-Rehman, Medicine, حاذق مجربات باہ, حکیم ضیاء الرحمان, طب,  مجربات چراغ، خاگینہ بیضۂ مرغ، حلوائے خوان احمدی، حلوہ بیضۂ مرغ، حلوائے زردک، معجون مقوی باہ، حب مقوی باہ، حب جالینوس، معجون دماغ افروز، نسخہ حب مجرب، حب مقوی و رکاوٹ، معجون حب الفراب، سرمائے تحفے، حلوہ مغزیات بیضۂ، کشتہ سونا مکھی، حلوہ شیر بیضوی، کشتۂ مرجان، کشتۂ عقیق، حلوہ مقوی باہ، روغن گندھک آملہ، کشتۂ نقرہ، معجون معمولہ، معجون اکسیر اعظم، اسراری نسخہ مقوی مبہی و مغلظ، نایاب نسخے، شنگرفی لڈو، مجربات عباسی، ٹوٹکہ مقوی باہ، سفوف مقوی، خالص سرمائی مجربات، روغن طلاء، گولیاں خاص طلاء، معجون مقوی اعضائےرئیسہ، کشتہ فولاد، معجون فلک سیر، سفوف گوکھرو، طلاء شمسی، طلاء لطیف، حلوا ترنجبین، مجربات علم الدین، عجیب الوصف گولیاں، حلوا بے نظیر، معجون فلاسفہ بیضوی، مقویات ماء اللحم خاص، السی ناشتہ، بند کشاد، مجربات محیوب، حلوائے ممسک، مجربات اکبر، حب مومیائی، مجربات علم الدین بھاگووالیہ، حلوا گذر حکیم ارزانی والا، خمیرہ مرجان جواہر والا، حب جواہر پٹی دافع سستی طلاء عجیب، مجربات دوست، روغن امساک و تقویت باہ،

6 Nabzain Kul Amraz, Medicine, Hakim Syed Nemat Ali, چھ نبضیں کل امراض, طب, حکیم سید نعمت علی,

Image
     6 Nabzain Kul Amraz, Medicine, Hakim Syed Nemat Ali, چھ نبضیں کل امراض, طب, حکیم سید نعمت علی,  ابتدائی شکر ہے رب کائنات کا جس نے طب کا موضوع سمجھنے کے لئے ایک ایسی ہستی کو دنیا میں بھیجا جنہوں نے طب کو نکھار دیا اور طب یونانی کو قانون قدرت سے جوڑ کر سمجھایا، اس ہستی کا نام حضرت دوست محمد صابر ملتانی رحمۃ اللہ علیہ ہے انہوں نے طب کی اس ڈگمگاتی کشتی کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا اور ان گنت مشکلات کا سامنا کیا۔ طب یونانی کو نئے انداز میں روشناس کرایا تو طب یونانی کے حکماء ہجوم در ہجوم ساتھ مل گئے اور طب کے فلک پر ہزاروں ستارے چمکنے لگے اور قانون فطرت کے کرنیں ہر سمت پھیلنی شروع ہوئیں ہر حکیم اس کا سمجھنا اپنی ضرورت محسوس کرنے لگا بندہ نے بھی 1996 میں طب میں قدر رکھا اور شفیق اساتذہ کرام سے مستفید ہوا پھر سیکھنے کے ساتھ سکھانے کا بھی ذوق پیدا ہوا پھر مختلف شہروں کے حکماء متعارف ہوئے صادق آباد کے حکماء کا ذوق قابل ستائش تھا، پھر لاہور کا سفر صابر شاہیں فاؤئنڈیشن چوک یتیم خانہ سے شروع ہوا۔    تربیتی ماہانہ اجلاس میں میری حوصلہ افزائی کرنے والے شفقت اور محبت کے پیکر استاذ الحکماء مح

Chida Chida Mujarbat az Biyaz-e-Faiz, Medicine, Hakim Faiz Ahmad Jandher, چیدہ چیدہ مجربات از بیاض فیضی, حکیم فیض احمد جھنڈیر, طب,

Image
    Chida Chida Mujarbat az Biyaz-e-Faiz, Medicine, Hakim Faiz Ahmad Jandher, چیدہ چیدہ مجربات از بیاض فیضی, حکیم فیض احمد جھنڈیر, طب,  چیدہ چیدہ مجربات متفرق نسخہ جات از بیاض فیض ترتیب : حکیم میاں فیض احمد جھنڈیر عباسی ۔ بی۔ یو۔ اے۔ ایس۔ ایم۔ رجسٹرڈ، پاکستان۔ Download

Choti ke Mujarbat, Medicine, Hakim Shahbaz Hussain Awan, چوٹی کے مجربات, حکیم شہباز حسین اعوان, طب,

Image
    Choti ke Mujarbat, Medicine, Hakim Shahbaz Hussain Awan, چوٹی کے مجربات, حکیم شہباز حسین اعوان, طب,  صدری نسخہ جات کی لاثانی بیاض چوٹی کے مجربات بمطابق قانون مفرد اعضاء مصنفہ و مرتبہ: حکیم و ڈاکٹر شہباز حسین اعوان کمالی (سوہدروی) ترتیب و پیشکش: حکیم شہزاد حسین اعوان کمالی سوہدروی انقلابی ہیلتھ کلینک و طبی کتب خانہ نزد ویگن اڈہ، سوہدرہ وزیراباد۔   اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری پہلی کتاب گائیڈ قانون مفرد اعضاء مع شاہکار مجربات کو حکماء اکرام نے بے حد پسند فرمایا، کچھ دوستوں نے مختلف اضلاع صوبوں اور بیرون ممالک سے تعریفی خطوط لکھ کر میری حوصلہ افزائی فرمائی جسے کے لئے میں ان تمام دوستوں کا نہایت مشکور ہوں کچھ دوست کتاب پڑھنے کے بعد دور دراز کا سفر طے کر کے مجھے ملنے کے لئے سوہدرہ تشریف لائے اور کتاب کی بہت تعریف کی۔ میں ان دوستوں کا بے حد مشکور ہوں میں نے اپنی پہلی کتاب گائیڈ قانون مفرد اعضاء مع شاہکار مجربات میں چوٹی کے مجربات نامی کتاب کا اشتہار دیا تھا اور میرا خیال تھا کہ طب یونانی ایورویدک اور ہومیوپیتھی کے چوٹی کے مجربات کو قانون مفرد اعضاء کی تحریکوں

Chand Aam Bimaryan, Medicine, Hussain Farooqui, چند عام بیماریاں, حسین فاروقی, طب,

Image
 Chand Aam Bimaryan, Medicine, Hussain Farooqui, چند عام بیماریاں, حسین فاروقی, طب,  انگریزی زبان میں اسی ہزارہا کتابیں موجود ہیں جن میں ادب اور سائنس کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اگر میری معلومات غلط نہیں ہیں تو یہ کہنا درست ہوگا کہ اردو زبان میں یہ کام ابھی تشنہ تکمیل ہے۔ اس قسم کی کتابوں کی اشد ضرورت ہے۔ میری یہ مختصر سی کتاب اسی نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز بہت حد تک ملک میں بسنے والوں کی تندرستی پر منحصر ہوتا ہے۔    آپ کا صحت مند جسم نہ کہ آپ کے لئے بلکہ آپ کے گھر، گاؤں اور ملک کے لئے بھی ضروری ہے۔ صحت ضروری ہے، یہ بات آسانی سے سمجھ میں آجاتی ہے، مگر اپنی صحت دوسروں کے لئے ضروری ہے، اس کو سمجھنے کے لئے غور فکر کی ضرورت ہے۔  صحت کی خرابی کا سبب عموماً بیماریاں ہوا کرتی ہیں۔ یہ بیماریاں صاحب فراش کردیتی ہیں۔ مریض جسم اور ذہن اسکول، کالج اور کھیل کے میدان میں اور زندگی کی دوٹ میں پیچھے رہ جایا کرتے ہیں۔ بیماری اگر اچھوت کی ہو مثلاً ہیضہ، چیچک تو اکثر و بیشتر وبائی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ مسئلہ صرف  ایک انسانی زندگی کا نہ رہ کر پورے ملک کا بن جاتا ہے۔

450 Sawal-o-Jawab barai Sehat wa Elaj or Medical Staff, Medicine, 450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف, طب, Hafiz Abdullah Saleem, حافظ عبد اللہ سلیم,

Image
450 Sawal-o-Jawab barai Sehat wa Elaj or Medical Staff, Medicine, 450 سوال و جواب برائے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف, طب, Hafiz Abdullah Saleem, حافظ عبد اللہ سلیم,  یہ کبار علماء کرام کے "450" جوابات کا ایک سلسلہ ہے جس میں میں نے ایک مسلمان کو زندگی میں پیش آنے والے مسائل کے جوابات جمع کئے ہیں، یہ جوابات صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف کے شرعی احکام و مسائل پر مشتمل ہیں۔ یہ جوابات اس اعتبار سے ممتاز ہیں کہ جہاں ان میں ایک طرح کی مرونت، نرمی اور لچک ہے وہیں یہ ہر زمانے اور ہر علاقے کے تمام انسانوں کے لئے قابل عمل اور بالکل موافق ہیں، کیونکہ یہ انسانی فطرت کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں اور انسان کی تمام روحانی اور نفسیاتی ضروریات اور خواہشات کی تکمیل و تسکین کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔     اس جامعیت اور اکملیت کا راز اجتہاد کا قاعدہ ہے۔ یہ وہ حقیقی اسلامی قاعدہ ہے جس کے ذریعے سے اسلام ہر پیش آنے والی نئی اور مشکل اور جدید مسائل و واقعات کا حل پیش کرتا ہے۔ جنانچہ ہمارے فاضل علماء کرام نے واقعات اور جدید مسائل کو اسلامی شریعت کے اصول کی کسوٹی پر پیش کرنے میں بھرپور جدوجہد کی ہے تاکہ انسانی