Posts

Showing posts from April, 2021

Mushahidat-e-Haram by Amin Ahsan Islahi - مشاہدات حرم از امین احسن اصلاحی

Image
 Mushahidat-e-Haram by Amin Ahsan Islahi - مشاہدات حرم از امین احسن اصلاحی ۱۹۵۸ ء میں مولانا امین احسن اصلاحی نے حج ادا کرنے کے لیے سفر کیا ۔ تقریباً تین ماہ کے اس سفر میں جو کچھ آپ کے مشاہدے میں آیا ،آپ نے اسے ''مشاہداتِ حرم'' کے نام سے صفحہء قرطاس پر رقم کر دیا ۔ محض زیبِ داستان کے لیے سفر نامہ لکھنا مولانا کے مزاج کا حصہ نہ تھا ۔ جیسا کہ انھوں نے اپنی تمہیدی گفتگو میں لکھا ہے کہ ان کا سفر نامہ لکھنے کا کوئی ارادہ نہ تھا ،لیکن دورانِ حج میں انھوں نے حجاج کے ذہنوں میں حج سے متعلق الجھے ہوئے سوالات کی چبھن محسوس کی ، جنھیں مولانا کے نزدیک سلجھانا ضروری تھا ۔ دوسری طرف حکومتوں کی دفتری پابندیوں کی و جہ سے لوگ پریشان تھے جن کی اصلاح کی طرف ان کی توجہ مبذول کرانا ضروری تھا ۔ اور تیسرے حجازِ مقدس میں مادی ترقی کے ساتھ تہذیبِ مغرب کے سرعت سے پھیلتے ہوئے اثرات نے انھیں بے چین کر دیا ۔ ان وجوہ کی بنا پر مولانا اصلاحی نے سفرنامہ لکھنا ضروری سمجھا ۔ مولانا اصلاحی کا یہ سفر ایک طالبِ صادق کا سفر ہے جو طالب و مطلوب کے رشتے کو تلاش کر کے اس سے پیمانِ وفا باندھنے کی فکر میں س

Deewan-e-Akhgar by Abdul Hamid Akhgar - دیوان اخگر از عبد الحمید اخگر

Image
 Deewan-e-Akhgar by  Abdul Hamid Akhgar  - دیوان اخگر از  عبد الحمید اخگر     وہ مَیکش ہُوں،، نمازِ صُبح کی نِیَّت اگر باندھوں تو خُود قِبلہ سے پِھر جائے مِرا مُنہ سُوئے مَیخانہ عبدالحمید اخگر   Download  

Haziq by Hakim Ajmal - حاذق از حکیم اجمل خان

Image
Haziq by Hakim Ajmal - حاذق از حکیم اجمل خان   کتاب حاذق مصنف مسیح الملک حکیم اجمل خان ؒ۔ حکمت کی ایسی نایاب کتاب ہے جو آج تک کوئی پیش نہیں کرسکا۔ جس میں خاص بیماریوں کیلئے خاص الحاص نسخے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ امراض کے اسباب، علامات اور علاج کے رموز و نکات ۔ اساتذہ فن اطباء کرام اور بدن انسان کو لاحق ہونے والے جملہ امراض اور علاج وغیرہ سے دلچسپی رکھنے والے ہر مردوزن کے لئے یہ کتاب ایک بااعتماد استاد ثابت ہوگی۔ علاج معالجہ کے شکنجہ میں گرفتار انسانیت کی خدمت اور علم طب پر مکمل دسترس حاصل کرنے کے کتاب “حاذق” بھرپور مدد اور راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ نیز طلباء و طالبات طبیہ کالجز کے نصاب کے اکثر مضامین کی تیاری کے لئے ایک مفید ترین ذریعہ ثابت ہوگی۔ اُمید ہے کہ علمی و طبی حلقوں میں اس کی خوب پذیرائی کی جائے گی۔   Download